International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Wednesday, April 23, 2008

خام تیل کی ریکارڈقیمت،120 ڈالر فی بیرل کی سطح کے قریب





نیویارک ... عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت پہلی مرتبہ ایک سو انیس اعشاریہ سات چار ڈالر فی بیرل کی ریکارڈ سطح تک پہنچ گئی تاہم مارکیٹ بند ہونے پر تیل کی قیمت ایک سو انیس اعشاریہ تین سات ڈالر فی بیرل رہی۔نیویارک کی عالمی منڈی میں مستقبل کے سودوں کے لئے خام تیل کی فی بیرل انیس اعشاریہ سات چار ڈالر فی بیرل کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔مارکیٹ کے اختتام پر تیل کی قیمت ایک سو انیس اعشاریہ تین سات ڈالر فی بیرل تک آگئی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ نائجیریا میں امن وامان کی خراب صورت حال کے سبب سپلائی میں رکاوٹ ، امریکی ڈالر کی قدر میں کمی اور تیل کی پیداوار میں اضافے سے اوپیک کا انکار تیل کی قیمتوں میں اضافے کی بنیادی وجوہات ہیں ۔ادھر لندن میں بھی خام تیل کی فی بیرل قیمت ایک سو پندرہ ڈالر سے تجاوز کرگئی اور ایک سوپندرہ اعشاریہ نوپانچ ڈالر پر مارکیٹ بند ہوئی۔ ۔

No comments: