اسلام آباد . پاکستان مسلم لیگ (قائداعظم) کے مرکزی صدر اور سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ حکمران ججوں کا معاملہ جلد طے کریں تاکہ عوامی مسائل پر بھی توجہ دے سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم بھی ججز کی بحالی کے حامی ہیں۔کمیٹیوں سے معاملات طے نہیں ہوتے،اس طرح 30دن بھی گذر جائیں گے۔ منگل کو پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد اخبار نویسوں سے بات چیت کرتے ہوئے چوہدری شجاعت نے کہا کہ حکمران اب عوامی مسائل پر توجہ دیں،ججوں کا معا ملہ آئینی طور پر حل نہیں ہوتا تو سیاسی طریقہ نکال لیا جائے۔ انہوں نے آصف علی زرداری اور میاں نواز شریف کی پریس کانفرنس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ میں نے پریس کانفرنس سنی ہے میں نے پہلے ہی کہا تھا کہ 30 دن بھی گزر جائیں گے اب یہ معاملہ بھی کمیٹی کے سپرد ہوگیا ہے ہم چاہتے ہیں کہ ججز کا معاملہ جلد حل ہوتا کہ یہ دوسرے عوامی مسائل پر توجہ دے سکیں۔ ملک میں آٹا ، بجلی کا بحران ہے یہ سب حل کریں۔
International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Wednesday, April 23, 2008
کمیٹیوں سے معاملات طے نہیں ہونگے،ججوں کا مسئلہ جلد حل کیا جائے، شجاعت
اسلام آباد . پاکستان مسلم لیگ (قائداعظم) کے مرکزی صدر اور سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ حکمران ججوں کا معاملہ جلد طے کریں تاکہ عوامی مسائل پر بھی توجہ دے سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم بھی ججز کی بحالی کے حامی ہیں۔کمیٹیوں سے معاملات طے نہیں ہوتے،اس طرح 30دن بھی گذر جائیں گے۔ منگل کو پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد اخبار نویسوں سے بات چیت کرتے ہوئے چوہدری شجاعت نے کہا کہ حکمران اب عوامی مسائل پر توجہ دیں،ججوں کا معا ملہ آئینی طور پر حل نہیں ہوتا تو سیاسی طریقہ نکال لیا جائے۔ انہوں نے آصف علی زرداری اور میاں نواز شریف کی پریس کانفرنس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ میں نے پریس کانفرنس سنی ہے میں نے پہلے ہی کہا تھا کہ 30 دن بھی گزر جائیں گے اب یہ معاملہ بھی کمیٹی کے سپرد ہوگیا ہے ہم چاہتے ہیں کہ ججز کا معاملہ جلد حل ہوتا کہ یہ دوسرے عوامی مسائل پر توجہ دے سکیں۔ ملک میں آٹا ، بجلی کا بحران ہے یہ سب حل کریں۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment