International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Wednesday, April 23, 2008
افغانستان کے ساتھ سفارتی ، اقتصادی اور سیکیورٹی کے شعبوں میں تعاون چاہتے ہیں ۔وزیر اعظم یوسف رضاگیلانی
اسلام آباد ۔ وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہاہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان گہرے تعلقات ہیں جو مشترکہ تاریخ ثقافت اور مفادات پر مبنی ہیں۔ آج بدھ کو یہاں افغان وزیر خارجہ رنگین داد فرسپاشا سے باتیں کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہاکہ پاکستان ان تعلقات کو اور مستحکم دیکھنا چاہتا ہے اور افغانستان کے ساتھ تجارت کو فروغ دینا چاہتا ہے جس کے وسیع امکانات موجود ہیں ء دہشت گردی کو دنیا کے امن و خوشحالی کے لیے سنگین خطرہ قرار دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ اس کے خاتمے کے لیے ہمہ جہت پالیسی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے طویل اور مختصر مدت کے اقدامات کرے گی جن میں سیاسی اقتصادی اور سیکیورٹی اقدامات شامل ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ جلد ہی ایک چھوٹاجرگہ ہو گا تاکہ خطے میں پائیدار امن قائم کیا جا سکے ۔ سید یوسف رضا گیلانی نے کہاکہ پاکستان افغانستان کے ساتھ سفارتی اقتصادی اور سیکیورٹی کے شعبوں میں تعاون اور اشتراک بڑھانا چاہتاہے ۔دونوں ممالک کی مشترکہ تہذیب و ثقافت مذہبی اقدار تاریخ ہے ۔ انہوں نے کہاکہ افغانستان میں تعمیر و ترقی اور استحکام خطے اورپاکستان کے مفاد میں ہے ۔ مختلف شعبوں میں افغان وزیر خارجہ نے افغانستان کی تعمیر ترقی میں پاکستان کی خصوصی معاونت پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا ۔انہوں نے کہاکہ دونوں ملکوں کے درمیان کثیر الجہتی تعلقات کو فروغ دینے کے لے مسلسل رابطے ضروری ہیں ۔ افغان وزیر خارجہ نے وزیر اعظم کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد باد دی ۔ انہوں نے کہاکہ ان کا ملک بھی پاکستان کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینا چاہتا ہے۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment