ہلری کلنٹن نے بڑی ریاستوں میں باراک اوبامہ کو شکست دی ہے
ڈیموکریٹ پارٹی کے صدارتی امیدوار کی نامزدگی کی دوڑ میں ہلری کلنٹن نے پینیسلونیا پرائمری میں اپنے حریف باراک اوبامہ کو شکست دے دی ہے۔
امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہلری کلنٹن نے پینیسلونیا میں فتح حاصل کر لی ہے لیکن کتنے مارجن سے فتخ حاصل کی وہ ابھی مکمل طور پر واضح نہیں ہے۔ ابتدائی اندازوں کے ہلری کلنٹن نے رائمری ووٹنگ میں چون فیصد ووٹ حاصل کیے جبکہ باراک اوبامہ کو چھیالیس فیصد ووٹ ملے۔
مبصرین کے مطابق پینیسلونیا کی پرائمری ووٹنگ میں ہلری کلنٹن کی فتح کے باوجود باراک اوبامہ کے ڈیموکریٹ پارٹی کے صدارتی امیدوار بننے کے امکانات ہلری کلنٹن سے اب بھی بہتر ہیں۔
پینیسلونیا پرائمری ووٹنگ سے پہلے باراک اوبامہ کو ایک سو اٹھتیس مندوبین کی برتری حاصل تھی جو اب کم ہوگی لیکن پھر بھی ہلری کلنٹن سے زیادہ ہے۔
امریکہ میں نومبر میں صدارتی انتخاب ہونے ہیں لیکن ڈیموکریٹک پارٹی ابھی تک اپنے امیدوار کا انتخاب نہیں کر پائی ہے۔
پینیسلوینا میں ہلری کلنٹن کی فتخ کے بعد ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار کا فیصلہ سپر مندوب اگست میں کریں گے۔
پینیسلونیا آخری بڑی پرائمری ریاست تھی۔اطلاعات کے مطابق بھاری تعداد میں لوگوں نے ووٹ ڈالے ہیں۔
ڈیمریٹ امیدوار کو پارٹی کی نامزدگی حاصل کرنے کے لیے دوہزار پچیس مندوبین کی ضرورت ہے۔ باراک اوبامہ کے مندوبین کی تعداد 1645 ہے جبکہ ہلری کلنٹن کے مندوبین کی تعداد 1507 ہے۔
No comments:
Post a Comment