اسلام آباد۔ وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے پارلیمنٹ لاجز سے وزراء کی بے دخلی کے لئے احکامات جاری کردئیے ہیں اور کہا ہے کہ ججز کی بحالی کے بارے میں پارٹی قیادت جو فیصلہ کرے گی وہ سب کو قابل قبول ہو نا چاہیے گندم کی قیمت خرید کا دوبارہ جائزہ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ضلعی زکوٰۃ کمیٹیاں دوبارہ تشکیل پائیں گی اراکین کو بجٹ سے قبل ایک ایک کروڑ روپے کے ترقیاتی فنڈز ملیں گے پارلیمنٹ لاجز سے وفاقی وزراء کی بے دخلی کے لئے احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس میں متحدہ حزب اقتدار کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں مختلف ایشوز کے حوالے سے اراکین نے اپنی تجاویز پیش کیں وزیر اعظم نے کہا کہ توانائی اور آٹے کے بحران کے لئے ہنگامی اقدامات کا فیصلہ کیا گیا ہے انہو ںنے کہا کہ تمام جمہوری اداروں کو مستحکم کیا جائے گا سابقہ حکومت کی غلط پالیسی کی وجہ سے عوام ادارہ زبوں حالی کا شکار ہیں انہو ںنے کہا کہ ملک بھر میںضلعی زکوٰۃ کمیٹیوں کی تشکیل نو کی جائے گی ہر رکن کو بجٹ سے قبل ایک کروڑ روپے کے ترقیاتی فنڈز ملیں گے انہو ںنے کہا کہ عوام کے مسائل کے حل کے علاوہ ہمارا کوئی اور ایجنڈا اور ذاتی مفادات نہیں ہیں نہ کوئی وفاقی وزیر پارلیمنٹ لاجز میں رہائش پذیرنہیں ہو سکیں گے تمام وزرار منسٹرز کالونی میں مقیم ہوں گے انہو ں نے کہا کہ جمہوری اورسیاسی قوتوں میں بڑھتی ہوئی ہم آہنگی ملک و قوم کیلئے خو ش آئند ہے حکومت اسے مزید فروغ دے گی اسی جذبے کے تحت صوبوں میںقائم ہوں گی ۔وزیر اعظم نے کہا کہ ججز کی بحالی کا معاملے حکمران اتحاد کے قائدین کی مشاورت کے ساتھ طے ہو گا اس ضمن میں پارٹی قیادت جو فیصلہ کرے گی وہ سب کے لئے قابل قبول ہو گا ۔
International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Wednesday, April 23, 2008
ضلعی زکوۃ کمیٹیاں دوبار ہ تشکیل پا ئیں گی اور اراکین کو بجٹ سے قبل ایک ایک کروڑ روپے کے ترقیاتی فنڈز ملیں گے
اسلام آباد۔ وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے پارلیمنٹ لاجز سے وزراء کی بے دخلی کے لئے احکامات جاری کردئیے ہیں اور کہا ہے کہ ججز کی بحالی کے بارے میں پارٹی قیادت جو فیصلہ کرے گی وہ سب کو قابل قبول ہو نا چاہیے گندم کی قیمت خرید کا دوبارہ جائزہ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ضلعی زکوٰۃ کمیٹیاں دوبارہ تشکیل پائیں گی اراکین کو بجٹ سے قبل ایک ایک کروڑ روپے کے ترقیاتی فنڈز ملیں گے پارلیمنٹ لاجز سے وفاقی وزراء کی بے دخلی کے لئے احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس میں متحدہ حزب اقتدار کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں مختلف ایشوز کے حوالے سے اراکین نے اپنی تجاویز پیش کیں وزیر اعظم نے کہا کہ توانائی اور آٹے کے بحران کے لئے ہنگامی اقدامات کا فیصلہ کیا گیا ہے انہو ںنے کہا کہ تمام جمہوری اداروں کو مستحکم کیا جائے گا سابقہ حکومت کی غلط پالیسی کی وجہ سے عوام ادارہ زبوں حالی کا شکار ہیں انہو ںنے کہا کہ ملک بھر میںضلعی زکوٰۃ کمیٹیوں کی تشکیل نو کی جائے گی ہر رکن کو بجٹ سے قبل ایک کروڑ روپے کے ترقیاتی فنڈز ملیں گے انہو ںنے کہا کہ عوام کے مسائل کے حل کے علاوہ ہمارا کوئی اور ایجنڈا اور ذاتی مفادات نہیں ہیں نہ کوئی وفاقی وزیر پارلیمنٹ لاجز میں رہائش پذیرنہیں ہو سکیں گے تمام وزرار منسٹرز کالونی میں مقیم ہوں گے انہو ں نے کہا کہ جمہوری اورسیاسی قوتوں میں بڑھتی ہوئی ہم آہنگی ملک و قوم کیلئے خو ش آئند ہے حکومت اسے مزید فروغ دے گی اسی جذبے کے تحت صوبوں میںقائم ہوں گی ۔وزیر اعظم نے کہا کہ ججز کی بحالی کا معاملے حکمران اتحاد کے قائدین کی مشاورت کے ساتھ طے ہو گا اس ضمن میں پارٹی قیادت جو فیصلہ کرے گی وہ سب کے لئے قابل قبول ہو گا ۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment