مسائل راتوں رات حل نہیں کئے جا سکتے
ہمارے پاس جادو کی چھڑی نہیںکہ مسائل راتوں رات حل کر لیں
کابینہ عوام کی توقعات پر پورا اترے گی ہر وزیر اپنے محکمے کا ذمہ دار ہو گا
وزیر اعلیٰ پنجاب کا پریس کانفرنس سے خطاب
لاہور۔وزیر اعلیٰ پنجاب سردار دوست محمد کھوسہ نے کہا ہے کہ قومی خزانہ لوٹنے والوں کو معاف نہیں کریں گے۔ ان کے پاس جادو کی چھڑی نہیں کہ راتوں رات مسائل حل کر دیں۔لاہور میں پنجاب کابینہ کی تقریب حلف برداری کے بعد صوبائی وزراء کے ساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ان کی کابینہ عوام کی توقعات پر پورا اترے گی ہر وزیر اپنے محکمے کا ذمہ دار ہو گا۔ انہوں نے بتایا کہ پنجاب کابینہ کا دوسرا مرحلہ جلد مکمل کر لیا جائے گا۔سردار دوست محمد کھوسہ کا کہنا تھا کہ گزشتہ حکومت نے ہمارے لئے مشکلات اور مصیبتیں چھوڑی ہیں جنہیں حل کرنے میں کچھ وقت لگے گا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ایسے اعلیٰ افسر تعینات کئے جا رہے ہیں جو عوام کو ریلیف دینے میں کوئی کسر نہ چھوڑیں۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ گورنر پنجاب سے ان کے تعلقات صرف سرکاری سطح پر ہیں۔ پریس کانفرنس میں راجہ ریاض احمد نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ کے منشور الگ الگ ہیں لیکن عوام کی بھلائی کے کام کرنا ان کا مشترکہ ایجنڈا ہے۔
International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment