International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Wednesday, April 23, 2008

صدر کو مانتا ہوں نہ گورنر کو: کھوسہ







دوست محمد کھوسہ عبوری دور کے وزیر اعلی پنجاب بنے ہیں
پنجاب کے وزیراعلی سردار روست محمد کھوسہ نے کہا ہے کہ وہ نہ تو صدر پرویز مشرف کو پاکستان کے صدر کے طور پر قبول کرتے ہیں اور نہ ہی گورنر پنجاب خالد مقبول کو گورنرمانتے ہیں۔
وزیراعلی پنجاب نے یہ بات پنجاب کابینہ کی حلف برداری تقریب کے بعد مال روڈ پر واقع وزیراعلیٰ کے دفتر میں بلائی گئی ایک پریس کانفرنس میں کہی۔اس موقع پر اُنہوں نے پنجاب کے نئے وزراء کا اعلان بھی کیا۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ اتحادی جاعتوں کے رہنماء صدر مشرف کے مواخذے کا وقت اور طریقہ کار طے کریں گے۔
اُن کے بقول صدر مشرف کچھ دنوں کے بعد جانے والے ہیں اور اتحادی جماعتیں جلد ہی پاکستان کواس بوجھ سے نجات دلائیں گی۔
کھوسہ نے صدر مشرف کے مواخذے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ صفائی کا عمل پہلے اُوپر سے شروع ہوگا اور بعد میں اُن کے ساتھیوں کو فارغ کرنے کی باری بھی آئے گی۔
گورنر پنجاب کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ اُن کے گورنر کے ساتھ محض پیشہ وارانہ حد تک روابط ہیں اور اس کے علاوہ کچھ نہیں کیونکہ وہ صدر مشرف کے تعینات کردہ ہیں اور اگر وہ صدر مشرف کو صدر نہیں مانتے تو اُن کے تعینات کردہ گورنر کو کیسے مانیں گے۔
مسلم لیگ نواز کے سینئر پالیمنٹیرین اور پنجاب کے نو منتخب وزیر برائے قانون و پالیمانی امور رانا ثناء اللہ خان نے کہا کہ اتحادی جماعتیں ایک آئینی پیکج پر صلاح مشورہ کر رہی ہیں۔ اور اس آئینی پیکج کے تحت صدر مشرف اور اُن کے ساتھیوں کے فارغ ہونے کا طریقہ کار بھی واضع ہو جائے گا۔
وزیر اعلی پنجاب نے یہ بھی کہا کہ ’جب تک صدر مشرف کی سانسیں چلیں گی تب تک اُن کے ساتھیوں کی سانسیں بھی چلتی رہیں گی اور اُن کی سانوں کی بندش کے ساتھ ہی اُن کے رفقاء کی سانسیں بھی بند ہو جائیں گیں۔

No comments: