International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Wednesday, April 23, 2008
بلوچستا ن کا بینہ کل حلف اٹھائے گی ،کا بینہ میں چھ وزارتیں جمعیت علما ء اسلام کو دی جا ئیں گی
کوئٹہ۔بلوچستان کی 35رکنی کا بینہ کل (بدھ) حلف اٹھا رہی ہے ۔ کا بینہ میں چھ وزارتیں جمعیت علما ء اسلام کو دی جا ئیں گی ۔ بلو چستا ن کی 35 رکنی کا بینہ کی تشکیل کے لئے وزیر اعلیٰ بلو چستان نو ا ب اسلم رئیسائی نے اتحا دی جما عتوں سے مذاکر ات مکمل کر لئے ہیں ۔ وزیر اعلیٰ نے جے یو آئی کے صو بائی امیر مولانا محمد خا ن شیر انی سے ملاقات کے بعدصحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتا یا کہ صو با ئی کا بینہ کی تشکیل کے لئے مشاور ت کا عمل مکمل کر لیا ہے۔کابینہ میں چھ وزارتیں جمعیت علماء اسلا م کو دی جائیں گی ۔جے یو آئی کے مو لا نا عبد الو اسع سینئر وزیر ہوں گے۔سینٹ کے ضمنی الیکشن کے حو الے سے نو ا ب اسلم رئیسائی نے کہا کہ پیپلز پا رٹی اور جے یو آئی میں اتحا د ہوگیا ہے ۔بلو چستا ن سینٹ کی ٹیکنو کر یٹ کی نشست کے لئے ملک ممتا ز حسین اورجنرل نشست کے لئے مولانا غفو ر حید ر ی دو نو ں جما عتو ں کے مشتر کہ امید وار ہو ں گے
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment