International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Wednesday, April 23, 2008
حکمران اتحاد نے معزول ججز کی بحالی کے حوالے سے قرار داد کے مسودے کو حتمی شکل دینے کے لیے وسیع البنیاد کمیٹی کے ناموں کا اعلان کر دیا
اسلام آباد ۔ حکمران اتحاد نے معزول ججز کی بحالی کے حوالے سے قرار داد کے مسودے کو حتمی شکل دینے کے لیے وسیع البنیاد کمیٹی کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے ۔کمیٹی 9 اراکین پر مشتمل ہو گی ۔ تفصیلات کے مطابق ججز کی بحالی کے حوالے سے قرار داد کے مسودے کو حتمی شکل دینے کے لیے حکمران اتحاد کی مجوزہ کمیٹی کا اعلان کر دیا گیا ہے کمیٹی میں سینئر وزیر چوہدری نثار علی خان ، سینٹ میں قائد ایوان سینیٹر رضا ربانی ، وفاقی وزیر قانون و انصاف فاروق ایچ نائیک ، وزیر خزانہ اسحاق ڈار ، وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل خواجہ محمد آصف ، مشیر داخلہ رحمان ملک ، وفاقی وزیر اطلاعات شیری رحمان ، خواجہ حارث ایڈووکیٹ اور جسٹس ( ر ) فخر الدین جی ابراہیم کے صاحبزادے زاہد فخر الدین ایڈووکیٹ ، شامل ہیں پاکستان مسلم لیگ ن کے ترجمان صدیق الفاروق نے بدھ کو اسلام آباد میں میڈیا کے نمائندوں کو بتایا ۔ کمیٹی میں وکلاء حکمران اتحاد کے نمائندوں کی معاونت کریں گے جبکہ وزیر قانون فاروق ایچ نائیک اپنے اراکین کی معاونت کریں گے ۔انہوں نے بتایا کمیٹی عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی خان ، جمعیت علماء اسلام ( ف ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور وکلاء رہنماوں سے بھی مشاورت کرے گی ۔ٹائم فریم کے مطابق قرار داد قومی اسمبلی میں پیش کر دی جائے گی ۔انہوں نے کہاکہ ججز کی بحالی کا وعدہ پوری قوم سے کیاگیا ہے جس سے کوئی سیاسی جماعت رو گردانی نہیں کرے گی ۔کمیٹی نے ابتدائی مشاورت کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment