International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Wednesday, April 23, 2008
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی انجنیئرنگ کی ڈگری تسلیم نہ کرنے کا معاملہ سابقہ حکومت کا ہے ، ذمہ داروں کے خلاف کارروائی ہو گی ، احسن اقبال
اسلام آباد ۔ وفاقی وزیر تعلیم احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہائیر ایجوکیشن کی جانب سے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد کی انجینئرنگ کی ڈگری کو تسلیم نہ کرنے کے تمام تر معاملے کی ذمہ داری سابقہ حکومت پر ہے ذمہ داری کے خلاف سخت کارروائی ہو گی ۔ منگل کے روز بیگم روبینہ سعادت قائم خانی ،ڈاکٹر عذرا افضل پیجو ہو ۔ نواب عبد الغنی تالپور ، بیگم یاسمین رحمان اور میر ہز ار خان بجارانی کی جانب سے توجہ دلاؤ نوٹس پر وزیر تعلیم نے ایوان نے خطاب کرتے ہوئے ۔ کہا کہ ہائیر ایجوکیشن کی جانب سے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد کی انجینئرنگ کی ڈگری کو تسلیم نہ کرنے کی ذمہ دار سابقہ حکومت ہے ۔ سابق وزیر تعلیم اور چیئر مین ہائیر ایجوکیشن کے باعث پیدا ہوا ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ہدایات جاری کی ہیں کہ جو بھی پیشہ وارانہ ادارہ ہے اس کی ذمہ داری ہے کہ کسی بھی یونیورسٹی میں ایسا پروگرام شروع نہ کیا جائے جو پروفیشنل باڈی کی معیار کے مطابق نہ ہو ۔ انہوں نے کہا کہ اس سارے ایشو میں طلبا اور والدین کا کوئی قصور نہیں جبکہ ان لوگو ں کا ہے جنہوں نے چند پیسے بچانے کے لئے پروفیشنل باڈی کی شرائط کو پورا نہیں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی ہو گی اور ہم نے اس معاملے کو پاکستان انجینئرنگ کونسل کے سامنے رکھا ہے ۔ جو اس معاملے کو جلد حل کر ے گا ۔انہوں نے کہا کہ ہائیر ایجوکیشن اس سے حوالے سے ضروری مانیٹرنگ سسٹم مقرر کرنے میں ناکام رہا ہے ۔ اس ادارے میں ضروری اصلاحات لانے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایسی غفلت کر کے بچوں کے مستقبل کو تباہ کرنے کی کوشش کی گئی ہے مگر ہم طلبا اور ان کے والدین کو یقین دلاتے ہیں کہ ہماری حکومت طلباء کے مستقبل کو تباہ نہیں کرنے دے گی
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment