International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Wednesday, April 23, 2008

ججز کی بحالی کے حوالے سے مجوزہ کمیٹی میں وکلاء کو بھی شامل کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے ، مخدوم جاوید ہاشمی کی میڈیا سے بات چیت

اسلام آباد ۔ حکمران اتحاد کی جانب سے ججز کی بحالی کے معاملے پر مجوزہ چھ رکنی کمیٹی میں وکلاء کو بھی شامل کرنے کافیصلہ کیاگیا ہے اس ضمن میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سنیئر نائب صدر مخدوم جاوید ہاشمی نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ قوم سے کئے گئے وعدے کو پورا ن ہیں کیاگیا تو قوم کبھی ان سیاسی جماعتوں کو معاف نہیں کرے گی انہوں نے کہاکہ یہ کہا جا سکتا ہے کہ دونوں جماعتوں کے درمیان ججز کی بحالی کے معاملے پر پیش رفت ہوئی ہے ہمیں مشکلات کا اندازہ ہے انہوں نے کہاکہ انتخابات میں عوامی مینڈیٹ کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا ایساکیاگیا تو قوم کبھی ان سیاسی جماعتوں کو معاف نہیں کرے گی موجودہ حکومتی سیٹ اپ سے بہت زیادہ عوامی توقعات وابستہ ہیں سیاسی طورپر آگے بڑھنے کیلئے عوامی توقعات کو پورا کرنا ناگزیر ہے انہوں نے کہاکہ قوم اپنے مسائل کا حل ضرور چاہتی ہے مگر سب کی خواہش ہے کہ ملک میں آئین و قانون کی حکمرانی اورپارلیمنٹ کی بالادستی قائم ہو

No comments: