اور ایوان صدر کوججوں کی بحالی قبول کرنی پڑے گی
ججوں کے بارے میں آئینی پیکج کے بارے میں ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہو گا
این اے 55 سے ضمنی انتخاب لڑنے کیلئے پارٹی ٹکٹ کی درخواست دے رکھی ہے، میاں نواز شریف نے بھی حمایت کا عندیہ دیا ہے
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر اور پیپلز پارٹی کے رہنما کی پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں سے بات چیت
اسلام آباد۔ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر اور پیپلز پارٹی کے رہنما بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ ایوان صدر کو ججوں کی بحالی قبول کرنی پڑے گی ایوان صدر میں بیٹھے چند لوگ ججوں کی بحالی کے حوالے سے بہت مضطرب ہیں ججوں کے بارے میں آئینی پیکج کے بارے میں ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہو گا این اے 55 سے ضمنی انتخاب لڑنے کیلئے پارٹی ٹکٹ کی درخواست دے رکھی ہے، میاں نواز شریف نے بھی حمایت کا عندیہ دیا ہے۔ اعتزاز احسن نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایوان صدر میں بیٹھے چند لوگ ججوں کی بحالی کے حوالے سے بہت مضطرب ہیں اور ایوان صدر کوججوں کی بحالی قبول کرنی پڑے گی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ججوں کے بارے میں آئینی پیکج کے بارے میں ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے این اے 55 سے ضمنی انتخاب لڑنے کیلئے پارٹی ٹکٹ کی درخواست دے رکھی ہے اور میاں نواز شریف نے بھی انہیں حمایت کا عندیہ دیا ہے تاہم اگر آصف زرداری نے اس حلقے سے الیکشن لڑ ا تو وہ خیر مقدم کریں گے۔ اس مو قع پر مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید ہاشمی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تیس دن کے اندر جج بحال کرنے کا وعدہ پورے کرنے کے پابند ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ معزول ججوں کے حوالے سے جو کمیٹی قائم کی گئی ہے وہ ججوں کی بحالی کا طریقہ کار وضع کرے گی۔
International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment