International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Wednesday, April 23, 2008
صومالیہ، ایتھوپین فوج کی مساجد اور مسلمان شہریوں پر بمباری، ٩ علماء شہید
موغا دیشو۔ صومالیہ کے دارالحکومت موغا دیشو میں ایتھوپین فوج کی کا روائی سے 9 علماء شہید ہو گئے۔ دو روز قبل ہونے والی مساجد اور مسلمان شہریوں پر بمباری اور فائرنگ کے نتیجے میں 214صومالین شہری جاں بحق اور 400 سے زائد زخمی ہوئے ۔اطلاعات کے مطابق دو دن قبل ہونے والی بمباری سے جاں بحق ہونے والوں میں 9 علماء بھی شامل ہیں جن کو فوج کی جانب کی گئی بمباری میں شہید کر دیا گیا ہے انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ ایتھوپیائی فوج براہ راست شہریوں پر حملہ کررہی ہے جنہیں اسلام پسندوں نے ڈھال بنایا ہوا ہے صومالیہ کے وزیر اعظم نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ موغا دیشو میں ایتھوپیائی فوج کے ہاتھوں ہونے والے انسانی قتل عام کورکوانے کیلئے اپنا کر دار ادا کرے ادھر فوج نے 42صومالیائی طلباء کو گرفتار کیا ہے جنہیں نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے واضح رہے کہ 1991کے بعد صومالیا میں ہونے والے یہ بد ترین فساد ہیں جن میں اتنی تعداد میں لوگوں کی جانیں گئی ہیں۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment