International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Wednesday, April 23, 2008

سرحد کابینہ میں توسیع، مزید ٥ وزراء نے حلف اٹھالیا

پشاور۔ سر حد کابینہ کے پانچ نئے وزراء نے حلف اٹھالیا۔ وزیر اعلیٰ سرحد حیدر خان ہوتی کا کہنا ہے کہ کابینہ میں مزید توسیع نہیں ہوگی۔ حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس میں ہوئی۔ گورنر سرحد اویس غنی نے نئے وزراء سے حلف لیا۔ حلف اٹھانے والوں میں پی پی شیرپاؤ کے پارلیمانی لیڈر پرویز خٹک، آزاد رکن حبیب الرحمن تنولی اور اے این پی کے تین وزراء قاضی اسد ، امجد آفریدی اور ہدایت اللہ شامل ہیں۔وزیر اعلیٰ سرحد حیدر خان ہوتی نے حلف برداری کے بعد میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ کالا باغ ڈیم متنازع مسئلہ ہے اس پر مزید بات چیت نہیں ہوسکتی ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک نفاذ شریعت محمد ی نے مولانا صوفی محمد کی رہائی کی درخواست دی تھی جس پر انہیں رہا کر دیا گیا۔حکومت کو کسی دوسرے فرد کی رہائی کی درخواست ملی ہے او ر نہ ہی کسی کو رہا کیا جارہا ہے۔ وزیر اعلیٰ سرحد نے کہا کہ امن معاہدے سے مالا کنڈ ڈویڑن میں قیام امن میں مدد ملے گی۔ حکومت کا تحریک نفاذ شریعت محمدی کے علاوہ کسی اور وعسکرت پسند گروپ سے براہ راست رابطہ نہیں ہے۔ البتہ قیام امن کیلئے بلواسطہ رابطے ضرور ہیں اور اس سلسلے میں جلد گرینڈ جرگہ بنایا جائے گا۔ حید ر خان ہوتی نے کہا کہ سرحد کابینہ میں توسیع نہیں کی جائے گی۔

No comments: