International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Wednesday, April 23, 2008

پانی بھی پینا اب جرم ٹھرا ۔۔(واسا) نے صارفین کی تیئس مختلف کیٹگریز کیلئے پانی اور سیوریج کے بلوں میں سات گنا تک اضافہ کر دیا

راولپنڈی ۔ واٹر اینڈ سینی ٹیشن ایجنسی (واسا) نے صارفین کی تیئس مختلف کیٹگریز کیلئے پانی اور سیوریج کے بلوں میں سات گنا تک اضافہ کر دیا ہے واسا کے واٹر اینڈ سیوریج ٹیرف میں یہ اضافہ ترقیاتی ادارہ جات کی مانیٹرنگ کیلئے قائم ضلعی حکومت کی خصوصی مانیرٹنگ کمیٹی کی منظوری کے بعد کیاگیا واسا نے مختلف شعبوں کے تیئس صارفین کیلئے اپنے ٹیرف میں اضافے کی سمری ضلعی حکومت کو بھجوائی تھی جسے جانچ پڑتال کیلئے متعلقہ مانیٹرنگ کمیٹی کو بھجوایا گیاتھا تاہم کمیٹی کی طرف سے حتمی منظوری کے بعد یہ فیصلہ نافذ العمل ہو گا اس فیصلے کے تحت پانچ سو روپے سے زائد ماہانہ فیس وصول کرنے والے پرائیویٹ پرائمری سکولوں سے بل کی مد میں 283روپے کے بجائے 1500روپے اور میٹرنگ تک تعلیم دینے والے پرائیویٹ سکولوں سے 424 روپے کے بجائے تین ہزار روپے پرائیویٹ کالجوں اور یونیورسٹیوں 706 روپے کے بجائے تین ہزار روپے بل وصول کیاجائے گا جبکہ کسی بھی مرض کے سپیشلسٹ ڈاکٹروں کے ذاتی کلینک کیلئے بھی پانی کے واجات 848 روپے سے بڑھا کر 1500 روپے مریضوں سے 100روپے سے زائد مشورہ فیس لینے والے پرائیویٹ کلینکس اور نرسنگ ہومز اور میڈیکل لیبارٹریوں کے 848روپے سے بڑھا کر ایک ہزار روپے کر دی گئی ہے اسی طرح دس کمروں تک کے ہاسٹل کے لئے بلوں کی شرح 706روپے سے بڑھا کر ایک ہزار دس کمروں سے زائد کے ہاسٹل کا ٹیرف 1413 روپے سے بڑھا کر 1500 روپے کھانا پکوائی اور کیٹرنگ کی دکانو ںکیلئے 353روپے سے بڑھا کر 750روپے کا ٹیرف مقرر کیاگیا ہے لانڈری اور ڈرائی کلین کی بڑی دکانوں کیلئے 700روپے ٹیرف میں اضافہ کر کے 2000 روپے کر دیاگیا ہے چھوٹی صنعتوں کیلئے 353 روپے کی جگہ 500 روپے ماہانہ کی نئی شرح مقرر کی گئی ہے مردانہ پارلرز اور دکانوں میں قائم بیوٹی پارلرز کیلئے 706 روپے کی جگہ ایک ہزار روپے کا نیا ٹیرف مقرر کیاگیا ہے بیکریوں مٹھائی کی دکانوں کیلئے 848روپے سے بڑھا کر 1500روپے ملوں کیلئے 1130 سے بڑھا کر 1500روپے ایئرکنڈیشنڈ ریستوران کیلئے 1695روپے سے بڑھا کر تین ہزار روپے چھوٹے ہوٹلوں اور ریفرشمنٹ سینٹرز کیلئے 424 روپے سے بڑھا کر 600روپے ایئر کنڈیشنڈ شادی ہالوں کیلئے 1413 روپے سے بڑھا کر 3ہزار روپے اور بغیر ایئر کنڈیشنڈ شادی ہالوں کیلئے 1413 سے بڑھا کر2000ہزار روپے مقرر کی گئی ہے بینکوں کیلئے 848روپے سے بڑھا کر 1500روپے کا ٹیرف مقرر کیاگیا ہے اس طرح صارفین کی استدعا پر وائر کنکشن منقطع کرنے کمرشل صارفین سے 989اور گھریلو صارفین سے 706 روپے ادا کریں گے کنکشن ملکیت کی تبدیلی کیلئے کمرشل صارفین 563 روپے اور گھریلو صارفین 350روپے فیس اداکریں گے اس طرح غیر قانونی کنکشن کو قانونی شکل دینے کیلئے گھریلو و کمرشل صارفین کو مجوزہ کنکشن فیس کے ساتھ ایک سال کا بل ادا کرنا ہو گا گھریلو صارفین کیلئے پانی کے نوے کنکشن کیلئے 2500 اور کمرشل صارفین کیلئے 5000روپے فیس مقرر کی گئی ہے جس کیلئے گھریلو صارفین کو 500 روپے جبکہ کمرشل صارفین کو 1500روپے لیبر بھی ادا کرنا ہو گا جبکہ کنکشن کیلئے تمام متعلقہ سامان بھی صارف مہیا کرے گا تاہم واسا نے 36کیٹگری کے حامل صارفین کیلئے بلوں میں کمی اور 83صارفین کے بلوں کی شرح برقرار رکھنے کی بھی سفارش کی تھی جسے کمیٹی نے منظور کر لیا۔

No comments: