International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Saturday, April 26, 2008

ججز کی بحالی ٣٠ اپریل تک نہ ہونے کی صورت میں وکلاء کی طرف سے لانگ مارچ کی دھمکی

اسلام آباد ۔ سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن نے دھمکی دی ہے کہ اگر 30 اپریل تک ججز کو بحال نہ کیا گیا تو پھر وکلاء کی طرف سے لانگ مارچ کا اعلان کیاجائے گا اور اس حوالے سے پاکستان بار کونسل فوری طور پر وکلاء ایکشن کمیٹی کا اجلاس بلا کر لانگ مارچ کا اعلان کرے گا ۔ آج ایک نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سیکرٹری چوہدری امین نے کہاہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس ججز کی بحالی کی قرار داد کے بغیر ختم ہو گیا ہے پاکستان بار کونسل فوری طور پر وکلاء ایکشن کمیٹی کا اجلاس بلا کر لانگ مارچ کا اعلان کرے۔ سیکرٹری سپریم کورٹ بار چوہدری امیر کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی کا اجلاس ججز کی بحالی کی قرار داد کے بغیر ختم ہونا قابل تشویش ہے اور اگر 30 اپریل تک قرار داد پیش نہیں کی جاتی تو پھر پاکستان بار کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس بلایا جائے اور لانگ مارچ کی کال دی جائے

No comments: