اسلام آباد:جماعت اسلامی کے امیر قاضی حسین احمد نے کہا ہے کہ جسٹس افتخار محمد چوہدری ہی اصل سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ہیں کسی قسم کا کوئی فارمولا قبول نہیں کیا جائیگا نواز شریف سے بات کریں گے انہوں نے عدلیہ کی بحالی کاپوری قوم کے ساتھ وعدہ کیا اور اپنے ممبران سے حلف لیا ہے پاکستان دہشت گردی کے خلاف امریکی جنگ لڑ رہا ہے اس جنگ سے نکلنے تک پاکستان میں امن قائم نہیں ہوسکتا۔ ایک انٹرویو میں قاضی حسین احمد نے کہاکہ موجود ہ حالات میں مولانا فضل الرحمان کے ساتھ اتحاد کر نے سے عوام مجلس عمل کے خلاف ہوجائیں گے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ اگر فوری طورپر معزول ججز کو بحال نہ کیا گیا تو اے پی ڈی ایم کا اجلاس بلا کر مشترکہ لائحہ عمل طے کرینگے انہوں نے کہاکہ ہم نواز شریف کے ساتھ بات کریں گے کہ آپ نے پوری قوم کے ساتھ اپنے اراکین سے حلف لیا ہے۔ امیر جماعت اسلامی قاضی حسین احمد نے کہا ہے کہ امریکی جنگ دہشت گردوں کے خلاف نہیں بلکہ مسلمانوں کے خلاف ہے قبائلی علاقوں میں جو کچھ ہو رہا ہے سب امریکہ کی جنگ ہے جو ہمارے فوجی لڑ رہے ہیں انہیں ہمارا نیو کلیئر پروگرام کسی صورت قبول نہیں ہے ججز کو بحال کر کے جامعہ حفصہ کی تحقیقات کرائی جائیں کہ اس میں فوج کو کیو ں استعمال کیا گیا۔
International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Saturday, April 26, 2008
جسٹس افتخار ہی اصل چیف جسٹس ہیں، کوئی فارمولا قبول نہیں، قاضی حسین
اسلام آباد:جماعت اسلامی کے امیر قاضی حسین احمد نے کہا ہے کہ جسٹس افتخار محمد چوہدری ہی اصل سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ہیں کسی قسم کا کوئی فارمولا قبول نہیں کیا جائیگا نواز شریف سے بات کریں گے انہوں نے عدلیہ کی بحالی کاپوری قوم کے ساتھ وعدہ کیا اور اپنے ممبران سے حلف لیا ہے پاکستان دہشت گردی کے خلاف امریکی جنگ لڑ رہا ہے اس جنگ سے نکلنے تک پاکستان میں امن قائم نہیں ہوسکتا۔ ایک انٹرویو میں قاضی حسین احمد نے کہاکہ موجود ہ حالات میں مولانا فضل الرحمان کے ساتھ اتحاد کر نے سے عوام مجلس عمل کے خلاف ہوجائیں گے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ اگر فوری طورپر معزول ججز کو بحال نہ کیا گیا تو اے پی ڈی ایم کا اجلاس بلا کر مشترکہ لائحہ عمل طے کرینگے انہوں نے کہاکہ ہم نواز شریف کے ساتھ بات کریں گے کہ آپ نے پوری قوم کے ساتھ اپنے اراکین سے حلف لیا ہے۔ امیر جماعت اسلامی قاضی حسین احمد نے کہا ہے کہ امریکی جنگ دہشت گردوں کے خلاف نہیں بلکہ مسلمانوں کے خلاف ہے قبائلی علاقوں میں جو کچھ ہو رہا ہے سب امریکہ کی جنگ ہے جو ہمارے فوجی لڑ رہے ہیں انہیں ہمارا نیو کلیئر پروگرام کسی صورت قبول نہیں ہے ججز کو بحال کر کے جامعہ حفصہ کی تحقیقات کرائی جائیں کہ اس میں فوج کو کیو ں استعمال کیا گیا۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment