International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Saturday, April 26, 2008

رواں مالی سال کے آخر تک پٹرول کی مزید قیمتیں بڑھانا ہوں گی ، اسحاق ڈار


اسلام آباد ۔ وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ رواں مالی تیس جون سے قبل پیٹرول کی قیمتیں مزید بڑھانا ہوں گی ۔سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کو اپنی بریفنگ میں انہوں نے کہا کہ پیٹرول کی قیمتوں میں پاکستان کے اندر عالمی منڈی کے تناسب سے فرق بہت زیادہ ہے جس کی وجہ سے پاکستان کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانا ہوں گی کیونکہ اگر حکومت ان کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کرتی ہے تو اس کا اثر آئندہ کے بجٹ میں ترقیاتی اخراجات پر پڑے گا ۔اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ تاہم پیڑول کی قیمتیں مرحلہ وار بڑھائی جائیں گی لیکن مٹی کے تیل کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیاجائے گا کیونکہ یہ زیادہ تر غریب لوگ استعمال کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی ترجیح یہ ہے کہ اس اضافے کا اثر چاول اور اشیاء خوردونوش کی قیمتوں پر نہ پڑے

No comments: