نیویارک ۔ افغانستان کے صدر حامد کرزئی نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان میں موجود القاعدہ اور طالبان کے مراکز حقیقی خطرہ ہیں۔ امریکی اخبار’’ نیو یارک ٹائمز‘‘ کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ سرحد پار طالبان کے مراکز کو بند کیے بغیر امن کا قیام ممکن نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے حالات ناسازگار ہونے کے باعث افغانستان میں امن وترقی متاثر ہو گی ۔ اورعالمی صورت پر بھی اس کے منفی اثرات مرتب ہوں گے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں امریکی اور اتحادی فوج کی توجہ افغانستان کے دیہات پر مرکوز ہے جبکہ حقیقی مسئلہ سرحد پار ہے اور وہیں جنگ لڑنی چاہیئے ۔ حامد کرزئی نے کہا کہ اتحادی فوج کو افغانستان میں دہشت گردی کے خلاف جنگ سے متعلق پالیسیوں میں افغان حکومت کو مرکزی حیثیت دی جانی چاہیئے ۔ افغان صدر کا کہنا تھا کہ وہ چاہتے ہیں کہ امریکی اوراتحادی فوج طالبان اور انکے حامیوں کو گرفتار کرنا بند کرے کیونکہ ماضی میں ا ختیار کیا گیا ناروا سلوک طالبان کوہتھیار ڈالنے سے روکنے کا باعث بنے گا۔
International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment