International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Saturday, April 26, 2008

میر واعظ کااحتجاج بروقت اور برحق ، تاہم حکومت نے اُنہیں بھوکھلاہٹ میں گرفتار کیا۔عبدالغنی شاہ



جموں۔ جموں وکشمیرمیں روزبروزبگڑتے ہوئے حالات، بے نام قبروں کی نشاندہی ، انسانی حقوق کی پامالیوں کا عروج پر پہنچنے ، وزیراعظم کے زیرو ٹالیرنس کے اعلان کے باوجود فوج اورنیم فوجیوں کی جانب سے ظلم اور زیادتیوں میںاضافہ اورترقیاں حاصل کرنے کے لئے قتل عام کرنے کیلئے مصنوعی جھڑپوں کاسلسلہ دراز ہونے کے خلاف اقوام متحدہ کے دفتر سونہ وار میں پُرامن طورپرمیمورنڈم دینے کی غرض سے جانے والے لوگوں پر طاقت کا استعمال کرکے جناب میر واعظ اور ان کے دیگر ساتھیوں کو گرفتار کرنیکی صوبہ جموںکے حُریت رہنماؤں اورورکروں نے زوردارالفاظ میں مزمت کی ہے ۔ آج یہاں کُل جماعتی حُریت کانفرنس کے صوبائی دفتر شہیدی چوک جموں میںعہدیداران اورورکران کی ایک میٹنگ میں صوبہ جموں کے سینئر کُل جماعتی حُریت کانفرنس کے رہنما عبدالغنی شاہ نے حکومت ہند کو باخبرکیا کہ وہ یوروپی یونین ممالک، عربین ممالک ، آرگینائزیشن آف اسلامک ممالک اوراقوام عالم کی حمایت سے ہند وپاک اور کشمیری قیادت کوایک ہی لڑی میں پُرو کرمذاکرات نواز اورامن نواز با صلاحیت رہنما کا راستہ اب زیادہ دیر تک روک نہیں سکتے۔ انہوں نے مصنوعی اوربناوٹی جمہوریت نوازی کادعویٰ کرنے والے حکومت ہند کے رہنماؤں سے پوچھا کہ کیا آپ اپنے ہی بنائے گئے ’’ رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ‘‘ کے تحت پوچھے جانے پر بتاسکتے ہیں کہ جموںوکشمیر کے عوام کو پرامن طورپر اپنا متنازعہ کیس اقوام متحدہ میں دائر کرنے سے کیوں روک رہے ہیں؟ کیا اس کا مطلب یہ نکالا جائے کہ آپ کے پاس اس کاکوئی جواب نہیں؟بلکہ آپ محض طاقت کے بل پر زور زبردستی سے کشمیریوں کو گزشتہ60برس کی طرح ہی دبائے رکھنا چاہتے ہو؟ میٹنگ میں موجود محمد شفیع رفیقی ، سردارنریندر سنگھ خالصہ، سردار دویندر سنگھ ، سردار بھگوان سنگھ ، سردار کمل جیت سنگھ ،شاہنواز خان، چودھری اکبر، چودھری رزاق،شیخ عبدالرشید نے بھی کل کے واقعہ پرمذمت کی

No comments: