International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Tuesday, April 29, 2008

پارلیمنٹ نے منتخب کیا،آئین کے مطابق 5 سال ذمہ داریاں ادا کر وں گا ،صدر پرویز

اسلام آباد: صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ نے پانچ سال کے لئے منتخب ہیں، آئین کے مطابق اپنی ذمہ داریاں ادا کرتا ہوں گا۔ دہشت گردی کے خلاف ایک جامع حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے، جس میں تمام اتحادی اپنا کردار ادا کریں اور مل کر قابو پانے کی کوشش کی جائے۔ یہ بات انہوں نے امریکی کانگریس کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے پیر کو ایوان صدر میں ان سے ملاقات کی۔صدر کے علاوہ وفد دسے وزیراعظم نے بھی ملاقات کی۔ ملاقات میں پاک امریکہ تعلقات، دہشت گردی کے خلاف جنگ، پاکستان کی اقتصادی صورتحال اور نئی حکومت کا قیام، افغانستان، قبائلی اور سرحدی علاقوں پر بات چیت کی گئی ہے۔ اس موقع پر صدر پرویز مشرف نے کہا کہ اپنے وعدہ کے مطابق پاکستان میں انتخابات کروائے ہیں اور نئی حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون فراہم کرنے کے لئے تیار ہوں۔ امریکی کانگریس کے وفد نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار کو سراہا اور انہوں نے امید ظاہر کی کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں نئی حکومت بھی موثر پالیسی اپنائے گی اور امریکہ کے ساتھ اپنے تعاون کو جاری رکھے گی۔علاوہ ازیں امریکی کانگریس کے وفد نے اسلام آباد میں وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کی۔ اس دوران خطے میں دہشت گردی کے خاتمہ، امن و امان کی صورت حال، باہمی تعلقات اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد نے وزیر دفاع سے بھی ملاقات کی اور خطے میں سیکورٹی کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعظم نے وفد سے کہا دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے جدوجہد جاری رہے گی۔

No comments: