International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Tuesday, April 29, 2008
اقوام متحدہ نے کانگو میں امن دستوں پراسمگلنگ کا الزام دبانے کی کوشش کی ،بی بی سی
لندن: اقوام متحدہ نے ڈیموکریٹک ری پبلک آف کانگو میں تعینات اپنے امن دستوں کی سونے اور ہاتھی دانت کی اسمگلنگ میں ملوث ہونے اورمسلح گروہوں کو ہتھیار فراہم کرنے کے الزامات کو دبانے کی کوشش کی ہے۔اقوام متحدہ کے موقر ترین ذرائع نے” بی بی سی “ کو بتا یا کہ یہ الزامات پاکستان اور بھارت کے فوجیوں پر لگائے گئے جو کانگو میں امن فوج میں شامل تھے۔ اقوام متحدہ نے ان الزامات پر2007ء میں تفتیش کرنے کے بعد کہا تھا کہ ہتھیاروں کی لین دین کے بارے میں الزامات کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔ اقوام متحدہ کے ذرائع نے بتایا کہ سیاسی وجوہات کی بنا پر انہیں تفتیش کرنے سے روک دیا گیا تھاتاہم اٹھارہ مہینے کی طویل تحقیقات کے دوران اس بات کے ثبوت ملے ہیں کہ کانگو کے مشرقی قصبے مونگبالو میں تعینات امن فوج میں شامل پاکستانی فوجی ایف این آئی ملیشیا کے ساتھ سونے کی غیر قانونی تجارت اور انہیں ہتھیار مہیا کرنے میں ملوث رہے جبکہ بھارت کے فوجیوں نے سونے کی تجارت کی اور ملیشیا سے منشیات خریدیں ۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment