International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Tuesday, April 29, 2008

نوجوان کی خودکشی، حکومت بینک کے خلاف تحقیقات کا حکم دے، پروفیسر غفور

کراچی: نائب امیر جماعت اسلامی پروفیسر غفور احمد نے نیو کراچی میں بینک اہلکاروں کی اہل خانہ سے بدتمیزی کرنے پر بینک کے قرض دار طفیل شاہ کے خودکشی کرنے کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ بینک کے اہلکاروں کا بینک کے قرض داروں کے گھر پر جاکر بدتمیزی کرنے کا کوئی حق نہیں ، بینک اہلکاروں کو قرض داروں کے گھرجاکر ان کے اہل خانہ سے بدتمیزی کرنے اور زدوکوب کرنے سے باز رکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ انتہائی تشویشناک ہے۔ بینک اہلکاروں کی اہل خانہ سے بدتمیزی پر قرض دار نے خودکشی کرلی جو اپنے خاندان کا واحدکفیل تھا۔ بینکوں کا یہ طرز عمل قانون اور اخلاق کے سراسر خلاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا فرض ہے کہ وہ اس سانحے کا نوٹس لے اور بینک کے اس اقدام کے خلاف تحقیقات کا حکم دے اور ذمہ داروں کو سزا دی جائے اور خودکشی کرنے والے نوجوان کے خاندان کو معقول مالی امداد دی جائے۔

No comments: