International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Tuesday, April 29, 2008

حکمران اتحاد قائم رہے گا ججز کی بحالی کے لئے دو چار دنوں کی تاخیر سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ شیری رحمان


اسلام آباد ۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شیری رحمان نے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ حکمران اتحاد قائم رہے گا ججز کی بحالی کے لئے دو چار دنوں کی تاخیر سے کوئی فرق نہیں پڑے گا ہماری منتخب حکومت ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے کیا وزیر اطلاعات نے کہا کہ ججز کی بحالی اعلان بھوربن اور آئینی پیکج کے مطابق ہو گی ملک میں عوام کی منتخب حکومت قائم ہے کسی کی الٹی گنتی سے خوفزدہ نہیں ہیں انہوں نے کہا کہ عوام حکومت کی 100 روزہ کارکردگی کو دیکھ رہے ہیں عوام کو مایوس نہیں کریں گے تمام امور میں اتحادی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلیں گے انہوںنے کہا کہ مخلوط حکومت کے لئے صبر کا مظاہرہ کر نا پڑتا ہے ججز کی بحالی میں دو چار دنوں کی تاخیر سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ 100 روزہ پروگرام کی بنیاد پر عوام حکومت کی طرف دیکھ رہے ہیں عوام اپنے مسائل کا حل چاہتے ہیں طے شدہ معاملات حل ہوں گے حکمران اتحاد قائم رہے گا۔

No comments: