کوئٹہ ۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن آف پاکستان کنور محمد دلشاد نے کہا ہے کہ ملک بھر میں سینٹ کی پانچ خالی ہونے والی نشستوں پر پانچوں امیدوار بلامقابلہ کامیاب ہوگئے ہیں جس کے نتیجے میں اب سینٹ کی ان نشستوں کیلئے پولنگ کی ضرورت نہیں رہی کوئٹہ میں ڈپٹی اور اسسٹنٹ الیکشن کمشنرز کی ہونے والی دو روزہ کانفرنس میں بہترین فیڈبیک ملا ہے اس کانفرنس کے دوران شرکاء نے انتہائی مفید اور قابل توجہ تجاویز پیش کی ہیں جن پر ’’ انتخابی اصلاحات ‘‘ کی کمیٹی غور کریگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ کوئٹہ کے بعد روانگی سے قبل صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے عام انتخابا ت سے قبل جو کمپیوٹرائزڈ انتخابی فہرستیں تیار کی تھیں وہ مکمل طور پر بین الاقوامی معیار کے مطابق ہیں جن میں کوئی خامی یا نقص نہیں ہے ۔ جدید طریقے سے تیار کی گئی ان انتخابی فہرستوں کو الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر بھی فراہم کردیا گیا ہے یہی نہیں بلکہ الیکشن کمیشن نے اپنی ویب سائٹ پر ووٹ معلوم کرنے کی سہولت بھی فراہم کردی ہے جس کے تحت کوئی بھی ووٹر اب صرف اپنا نام یا شناختی کارڈ کو نمبر درج کرے گا تو اس کو معلوم ہو جائے گا کہ اس کا ووٹ کون سے علاقے میں کس سیریل نمبر کے تحت درج ہے ہم سمجھتے ہیں کہ یہ ہماری ایک بہت بڑی کامیابی ہے جو ہم نے تمام ووٹروں کو فراہم کررکھی ہے۔ جناب چیف الیکشن کمشنر آف پاکستان جسٹس(ر) قاضی محمد فاروق کی سربراہی میں ہونے والے عام انتخابات کو پوری دنیا نے صاف اور شفاف قرار دیتے ہوئے تسلیم کیا ہے جس کے بعد پاکستان ’’ فرسٹ ڈیموکریسی ‘‘ والے ممالک کی صف میں شامل ہو گیا ہے پاکستان کے عام انتخابات انتہائی اہمیت کے حامل تھے اور ان پر پوری دنیا کی نظریں لگی ہوئی تھیںان انتخابات میں پہلی بار یورپی یونین سمیت دنیا بھر سے ہزاروں الیکشن آبزرورز نے پاکستان آکر تمام انتخابی عمل کا بغور مشاہدہ کیا اور سب سے بڑی اعزاز کی بات یہ ہے کہ تمام لوگوں نے ان انتخابات کو بین الاقوامی اسٹینڈرڈ کے تحت اور صاف و شفاف قرار دیا ہے ۔اس کے ساتھ ساتھ اکثر آبزرورز کی جانب سے تجاویز بھی دی گئی ہیں ان تمام تجاویز کو جناب چیف الیکشن کمشنر کی جانب سے قائم کی گئی انتخابی اصلاحاتی ‘‘ کمیٹی کے سامنے رکھ کر جائزہ لیا جائے گا ۔یہ کمیٹی نہ صرف الیکشن آبزرورز کی تجاویز کا جائزہ لے گی بلکہ اس کمیٹی میں جو ممبران شامل کئے گئے ہیں وہ انتہائی قابل ہیں انہیں تمام انتخابی قوانین اور امور پر مکمل مہارت حاصل ہے لہذا ملک بھر سے خصوصا سول سوسائٹیز ‘ این جی اوز‘ انٹرنیشنل ایکسپرٹس اور تمام شعبہ ہائے زندگی کی جانب سے جو بھی تجاویز آئیں گی انکا بغور جائزہ لینے کے بعد یہ کمیٹی اپنی جامع سفارشات الیکشن کمیشن کے سامنے پیش کرے گی بلوچستان کے مخصوص اور نامساعد حالات کے باوجود صوبائی الیکشن کمیشن بلوچستان کے تمام ڈپٹی اور اسسٹنٹ الیکشن کمشنرز نے جس طرح ایمانداری اور حوصلہ مندی سے اپنے فرائض انجام دئیے ہیں وہ قابل ستائش ہیں
International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Tuesday, April 29, 2008
ملک بھر میں سینٹ کی پانچ خالی ہونے والی نشستوں پر پانچوں امیدوار بلامقابلہ کامیاب ہوگئے ہیں ،سیکرٹری الیکشن کمیشن آف پاکستان
کوئٹہ ۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن آف پاکستان کنور محمد دلشاد نے کہا ہے کہ ملک بھر میں سینٹ کی پانچ خالی ہونے والی نشستوں پر پانچوں امیدوار بلامقابلہ کامیاب ہوگئے ہیں جس کے نتیجے میں اب سینٹ کی ان نشستوں کیلئے پولنگ کی ضرورت نہیں رہی کوئٹہ میں ڈپٹی اور اسسٹنٹ الیکشن کمشنرز کی ہونے والی دو روزہ کانفرنس میں بہترین فیڈبیک ملا ہے اس کانفرنس کے دوران شرکاء نے انتہائی مفید اور قابل توجہ تجاویز پیش کی ہیں جن پر ’’ انتخابی اصلاحات ‘‘ کی کمیٹی غور کریگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ کوئٹہ کے بعد روانگی سے قبل صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے عام انتخابا ت سے قبل جو کمپیوٹرائزڈ انتخابی فہرستیں تیار کی تھیں وہ مکمل طور پر بین الاقوامی معیار کے مطابق ہیں جن میں کوئی خامی یا نقص نہیں ہے ۔ جدید طریقے سے تیار کی گئی ان انتخابی فہرستوں کو الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر بھی فراہم کردیا گیا ہے یہی نہیں بلکہ الیکشن کمیشن نے اپنی ویب سائٹ پر ووٹ معلوم کرنے کی سہولت بھی فراہم کردی ہے جس کے تحت کوئی بھی ووٹر اب صرف اپنا نام یا شناختی کارڈ کو نمبر درج کرے گا تو اس کو معلوم ہو جائے گا کہ اس کا ووٹ کون سے علاقے میں کس سیریل نمبر کے تحت درج ہے ہم سمجھتے ہیں کہ یہ ہماری ایک بہت بڑی کامیابی ہے جو ہم نے تمام ووٹروں کو فراہم کررکھی ہے۔ جناب چیف الیکشن کمشنر آف پاکستان جسٹس(ر) قاضی محمد فاروق کی سربراہی میں ہونے والے عام انتخابات کو پوری دنیا نے صاف اور شفاف قرار دیتے ہوئے تسلیم کیا ہے جس کے بعد پاکستان ’’ فرسٹ ڈیموکریسی ‘‘ والے ممالک کی صف میں شامل ہو گیا ہے پاکستان کے عام انتخابات انتہائی اہمیت کے حامل تھے اور ان پر پوری دنیا کی نظریں لگی ہوئی تھیںان انتخابات میں پہلی بار یورپی یونین سمیت دنیا بھر سے ہزاروں الیکشن آبزرورز نے پاکستان آکر تمام انتخابی عمل کا بغور مشاہدہ کیا اور سب سے بڑی اعزاز کی بات یہ ہے کہ تمام لوگوں نے ان انتخابات کو بین الاقوامی اسٹینڈرڈ کے تحت اور صاف و شفاف قرار دیا ہے ۔اس کے ساتھ ساتھ اکثر آبزرورز کی جانب سے تجاویز بھی دی گئی ہیں ان تمام تجاویز کو جناب چیف الیکشن کمشنر کی جانب سے قائم کی گئی انتخابی اصلاحاتی ‘‘ کمیٹی کے سامنے رکھ کر جائزہ لیا جائے گا ۔یہ کمیٹی نہ صرف الیکشن آبزرورز کی تجاویز کا جائزہ لے گی بلکہ اس کمیٹی میں جو ممبران شامل کئے گئے ہیں وہ انتہائی قابل ہیں انہیں تمام انتخابی قوانین اور امور پر مکمل مہارت حاصل ہے لہذا ملک بھر سے خصوصا سول سوسائٹیز ‘ این جی اوز‘ انٹرنیشنل ایکسپرٹس اور تمام شعبہ ہائے زندگی کی جانب سے جو بھی تجاویز آئیں گی انکا بغور جائزہ لینے کے بعد یہ کمیٹی اپنی جامع سفارشات الیکشن کمیشن کے سامنے پیش کرے گی بلوچستان کے مخصوص اور نامساعد حالات کے باوجود صوبائی الیکشن کمیشن بلوچستان کے تمام ڈپٹی اور اسسٹنٹ الیکشن کمشنرز نے جس طرح ایمانداری اور حوصلہ مندی سے اپنے فرائض انجام دئیے ہیں وہ قابل ستائش ہیں
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment