دوبئی ۔ حکمران اتحاد کی دونوں بڑی جماعتوں کے درمیان ججز کی بحالی کے معاملہ پر مذاکرات نتیجہ خیز ثابت نہیں ہو سکے ہیں اس معاملے پر کل ( بدھ کو ) پاکستان مسلم لیگ ن کے وفاقی وزراء کے استعفوں کا امکان ہے ۔ پاکستان پیپلزپارٹی کو اس بارے میں آگاہ کر دیاگیا ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ ن کے درمیان مذاکرات کے دو دور یہاں ہوئے ۔پاکستان مسلم لیگ کے صدر میاں شہباز شریف کی قیادت میں ان کی جماعت کے وفد نے پی پی پی کے شریک چےئرمین آصف علی زرداری سے ملاقات کی ۔ چوہدری نثار علی خان ، خواجہ محمد آصف اور خواجہ حارث ایڈووکیٹ نے میاں شہباز شریف کی معاونت کی جبکہ وفاقی وزیر قانون و انصاف فاروق ایچ نائیک نے پارٹی کے شریک چےئرمین کی معاونت کی ۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی میں ججز کی بحالی کا معاملہ حل نہیں ہو سکا ۔ دونوں جماعتوں کے درمیان اس حوالے سے مذاکرات کا میاب ہونے کے امکانات صرف دس فیصد رہ گئے ہیں ۔ ایک نجی ٹیلی ویژن نے ایک مذاکرات کار کے حوالے سے بتایا ہے کہ مذاکرات کی کامیابی کا امکان پانچ سے دس فیصد ہے ۔ذرائع کے مطابق نون لیگ کے مذاکرات کاروں کو پیپلز پارٹی کی جانب سے ایک اور مداکراتی دور کی دعوت دی گئی ہے ۔ لیکن مذاکرات کے ایک اور دور کا کوئی امکان نہیں ہے ۔ دوبئی میں ہونے والے مذاکرات کی ناکامی پر مسلم لیگ ن کا وفد پارٹی کے قائد نواز شریف کو صورتحال سے آگاہ کرے گا۔ نواز شریف ہی اس معاملے پر قوم کو اعتماد میں لیں گے کل مسلم لیگ ن کی وفاقی حکومت سے علیحدگی متوقع ہے ۔
International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Tuesday, April 29, 2008
دونوں بڑی جماعتوں کے درمیان ججز کی بحالی کے معاملہ پر مذاکرات نتیجہ خیز ثابت نہیں ہو سکے ، کل ( بدھ کو ) پاکستان مسلم لیگ ن کے وفاقی وزراء کے استعفوں
دوبئی ۔ حکمران اتحاد کی دونوں بڑی جماعتوں کے درمیان ججز کی بحالی کے معاملہ پر مذاکرات نتیجہ خیز ثابت نہیں ہو سکے ہیں اس معاملے پر کل ( بدھ کو ) پاکستان مسلم لیگ ن کے وفاقی وزراء کے استعفوں کا امکان ہے ۔ پاکستان پیپلزپارٹی کو اس بارے میں آگاہ کر دیاگیا ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ ن کے درمیان مذاکرات کے دو دور یہاں ہوئے ۔پاکستان مسلم لیگ کے صدر میاں شہباز شریف کی قیادت میں ان کی جماعت کے وفد نے پی پی پی کے شریک چےئرمین آصف علی زرداری سے ملاقات کی ۔ چوہدری نثار علی خان ، خواجہ محمد آصف اور خواجہ حارث ایڈووکیٹ نے میاں شہباز شریف کی معاونت کی جبکہ وفاقی وزیر قانون و انصاف فاروق ایچ نائیک نے پارٹی کے شریک چےئرمین کی معاونت کی ۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی میں ججز کی بحالی کا معاملہ حل نہیں ہو سکا ۔ دونوں جماعتوں کے درمیان اس حوالے سے مذاکرات کا میاب ہونے کے امکانات صرف دس فیصد رہ گئے ہیں ۔ ایک نجی ٹیلی ویژن نے ایک مذاکرات کار کے حوالے سے بتایا ہے کہ مذاکرات کی کامیابی کا امکان پانچ سے دس فیصد ہے ۔ذرائع کے مطابق نون لیگ کے مذاکرات کاروں کو پیپلز پارٹی کی جانب سے ایک اور مداکراتی دور کی دعوت دی گئی ہے ۔ لیکن مذاکرات کے ایک اور دور کا کوئی امکان نہیں ہے ۔ دوبئی میں ہونے والے مذاکرات کی ناکامی پر مسلم لیگ ن کا وفد پارٹی کے قائد نواز شریف کو صورتحال سے آگاہ کرے گا۔ نواز شریف ہی اس معاملے پر قوم کو اعتماد میں لیں گے کل مسلم لیگ ن کی وفاقی حکومت سے علیحدگی متوقع ہے ۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment