International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Tuesday, April 29, 2008

ججز کی بحالی کی ڈیڈ لائن کل ختم ہور ہی ہے


۔۔۔اپ ڈیٹ ۔۔۔۔آخری کوشش ، نواز شریف دوبئی روانہ ججز کی بحالی کی ڈیڈ لائن کل ختم ہور ہی ہے ، آخری کوشش کے طور پر مسلم لیگ ( ن) کے قائد میاں نواز شریف ہنگامی دورے پر آصف علی زرداری سے ملاقات کے لئے دبئی روانہ ہو گئے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔

سرکردہ وکلاء رہنماؤں کا آصف علی زرداری سے ملاقات اور صورت حال واضح کرنے کا فیصلہ کردیا ۔ذرائع
اسلام آباد
۔ججز کی بحالی کی ڈیڈ لائن کل ختم ہور ہی ہے ، باخبر ذرائع کے مطابق آخری کوشش کے طور پر مسلم لیگ ( ن) کے قائد میاں نواز شریف ہنگامی دورے پر آصف علی زرداری سے ملاقات کے لئے آج رات دبئی روانہ ہو رہے ہیں۔ سینئر وفاقی وزیر اور پاکستان مسلم لیگ (ن ) کے رہنما چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ حکمران اتحاد کی جانب سے ججز کی بحالی کے معاملے پر ڈیڈ لائن بدھ کو (کل ) ختم ہو رہی ہے ۔ دوبئی میں ایک انٹرویو میں چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ ججز کی بحالی کی ڈیڈ لائن ختم ہونے سے پہلے قوم کو اچھا تحفہ دیں ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن ) پیپلز پارٹی کے بغیر یکطرفہ طور پر خود کچھ نہیں کر سکتی ۔ بات چیت جاری ہے ۔ قوم کو نتائج سے آگاہ کیا جائے گا ۔ادھر اہم وکلا رہنماؤں نے ججوں کی بحالی سے متعلق نقطہ نظر واضح کرنے کیلئے پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے ملاقات کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری کی دبئی سے پاکستان واپسی پر وکلا کی ان سے ملاقات متوقع ہے۔ وکلا رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ایک اہم ملاقات میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ آصف علی زرداری سے ملاقات کرکے ان پر تمام تر صورتحال واضح کر دی جائے کیونکہ ججوں کی عدم بحالی کی صورت میں پیپلزپارٹی کو وکلا کے لانگ مارچ کا سامنا کرنا پڑیگا ۔وکلا نے مسلم لیگ(ن) کے اہم رہنماؤں سے بھی اس سلسلے میں مشاورت کی ہے، جس میں مسلم لیگ ن نے وکلا برادری کو یقین دہانی کرائی ہے کہ ججوں کی عدم بحالی کی صورت میں مسلم لیگ ن وفاقی کابینہ سے اپنے تمام وزرا کو واپس لے لے گی ، مسلم لیگ ن نے ججوں کی بحالی کے سلسلے میں وکلا رہنماؤں کو 30 دن کی ڈیڈ لائن میں چند روز کے اضافے کی صورت میں لانگ مارچ شروع نہ کرنے پر اعتماد میں لیا ہے جس پر وکلا رہنماؤں نے مثبت ردعمل کا اظہار کیا ہے اور مسلم لیگ ن کو یہ یقین دہانی کرائی ہے کہ 30 دن کی ڈیڈ لائن میں اس صورت میں توسیع ہو سکتی ہے کہ صرف چند اضافی روز میں ججوں کو بحال کر دیا جائے ۔ ذرائع نے کہا ہے کہ ججوں کی عدم بحالی کی صورت میں مسلم لیگ ن نے وکلا لانگ مارچ میں عملاً بھرپور حصہ لینے کی بات کی ہے۔

No comments: