International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Tuesday, April 29, 2008

سند ھ میں شر اکت اقتدار ،متحد ہ کے8 وزیر اور5 مشیر شامل کئے جائیں گے

کراچی: ذرائع کے مطابق سندھ میں اشتراک اقتدار اور مفاہمت کے سلسلے میں پیپلز پارٹی اور متحدہ قومی موومنٹ میں فارمولا طے کر لیا گیا ہے جبکہ سندھ کی وزیر اطلاعات شازیہ مری کا کہنا ہے کہ شراکت اقتدار کے حوالے سے ابھی حتمی فیصلہ نہیں ہوا ہے ، پیپلز پارٹی اور متحدہ قومی موومنٹ کی مذاکراتی ٹیم میں شامل اراکین اس سلسلے میں خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے سندھ میں متحدہ قومی موومنٹ اور پیپلز پارٹی میں شراکت اقتدار کی منظوری دی ہے جس کے تحت متحدہ قومی موومنٹ کے سندھ میں 8 وزیر اور 5 مشیر کابینہ میں شامل کئے جائیں گے ، ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں متحدہ قومی موومنٹ نے اپنے وزراء اور مشیروں کے ناموں کو حتمی شکل دینے کیلئے اراکین اسمبلی کے انٹرویو کئے ۔ہیں جس کے بعد وزراء کیلئے سید سردار احمد، شعیب بخاری، عادل صدیقی، رضا ہارون، عبدالمعید فاروقی اور فیصل سبزواری جبکہ مشیروں میں اشفاق منگی اور فیروز شیخ کے ناموں کو فائنل کیا گیا ہے جبکہ مزید دو وزراء اور تین مشیروں کے ناموں پر غور جاری ہے، پیپلز پارٹی اور متحدہ قومی موومنٹ میں اشتراک اقتدار کے فارمولا طے پانے کی تصدیق کیلئے دونوں پارٹیوں کی مذاکراتی ٹیم میں شامل اراکین سے رابطے کی کوشش کی گئی لیکن ان کے موبائل فون بند ہونے کی وجہ سے رابطہ نہیں ہو سکا سندھ کی وزیر اطلاعات شازیہ مری نے جنگ کے رابطے کرنے پر کہا کہ شراکت اقتدار کے حوالے سے ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا ہے انہوں نے کہا کہ گزشتہ اجلاس میں مثبت پیش رفت ہوئی تھی لیکن حتمی فیصلہ مزید چند اجلاسوں کے بعد ہوگا۔

No comments: