International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Tuesday, April 29, 2008

بینکوں کی غنڈوں کے ذریعے ریکوری پرسینیٹ میں احتجاج ،سخت نوٹس لیا ہے ،ایف آئی آر درج ہو گی،اسحق ڈار

اسلام آباد: بینکوں کی جانب سے غنڈوں کے ذریعے ریکوری پر سینیٹ میں ارکان نے شدید احتجاج کیا ہے،جبکہ وزیر خزانہ اسحق ڈار نے سینیٹ کے اجلاس کے دوران کراچی میں مقروض نوجوان کی خودکشی کے واقعہ پراظہار خیال کرتے ہوئے ارکان کو یقین دلایا ہے کہ اس معاملے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک کو انکوائر ی کرانے کا حکم دیا گیا ہے، اس کے علاوہ اس واقعہ کی باقاعدہ ایف آئی آر درج ہوگی اور ملوث افراد کو قرار واقعی سزا دی جائیگی، انہوں نے مزید کہا کہ اربوں روپے کے قرضے معاف کر دیئے جاتے ہیں جبکہ چھوٹے قرضے لینے والے غریبوں کے گھر نیلام کر دیئے جاتیہیں انہوں نے ایوان بالا کو یقین دلایا ہے کہ تیس دن کے اندر اندر ملک کے اربوں روپے کے قرضے معاف کرانے والوں کے نام قوم کے سامنے پیش کردیئے جائیں گے ، چھوٹے قرض دہندگان سے قرضوں کی وصولی طے شدہ طریقہ کارکے تحت ہی ہونی چاہیئے ، کسی کو غنڈہ گردی اور ہراساں کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی ، اجلاس کے دوران ارکان نے نواب اکبر بگٹی کے قتل کی تحقیقات،قومی امنگوں کے مطابق خارجہ پالیسی کی تشکیل،صوبائی خودمختاری ، بجلی و گیس کی رائیلٹی اور عدلیہ کی بحالی پرزور دیاجبکہ بلوچستان میں جاری آپریشن کے حوالے سے وزیر اعظم سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ فوجی آپریشن بند کرنیکا حکم دیں۔پیر کو سینٹ اجلاس میں سینیٹر احمد علی ، سینیٹر انور بیگ اور قائد حزب اختلاف سینیٹر کامل علی آغا کی طرف سے کراچی میں ایک نوجوان کے گھر بینک ملازمین کی ماں اور بہن کے ساتھ بدتمیزی اور نوجوان کی دلبرداشتہ ہو کر خود سوزی کرنے کے حوالے سے اٹھائے گئے نکتہ اعتراض پر جواب دیتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ بینک کے کارندوں نے قرضہ کی وصولی کیلئے جو طریقہ کار اختیار کیاہے وہ کسی صورت قابل برداشت نہیں سٹیٹ بینک کے گورنر کو انکوائری کی ہدایت کی ہے ، اس موقع پر سینیٹر کامل علی آغا نے کہا کہ ملک کی دولت لوٹنے والوں کی فہرستیں ایوان میں پیش کی جائیں قومی مفاہمتی آرڈیننس کے تحت قرضے معاف کرائے ملک لوٹنے والے بیرون ملک دولت جمع کراتے رہے۔

No comments: