International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Tuesday, April 29, 2008

دباؤ کے تحت سیاست نہیں چھوڑوں گی ‘ شیخ حسینہ


ڈھاکہ ۔ سابق بنگلہ دیشی وزیر اعظم اور عوامی لیگ کی سربراہ شیخ حسینہ نے کہا کہ وہ کسی بھی دباؤ کے تحت سیاست سے کنارہ کشی اختیار نہیں کریں گی اور انہوں نے پارٹی کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ عبوری حکومت کے منصوبہ کے مطابق انتخابات کو قبول نہ کریں ۔ حسینہ نے کل مقدمہ کی سماعت کے موقع پر وقفہ میں اپنے وکلاء سے بات چیت کرتے ہوئے کہا میں کسی دباؤ کے تحت سیاست سے سبکدوش نہیں ہوں گی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان پر سیاست چھوڑ دینے کے لئے دباؤ ڈالا جا رہا ہے ۔ شیخ حسینہ نے کہا کہ موجودہ نگر انکار حکومت میں ہر کوئی چاہتا ہے کہ میرے خلاف مقدمات دائر کرتے ہوئے مجھے سیاست سے دور رکھا جائے لیکن انہیں یہ بات یاد رکھنی چاہیے میں کسی کی ہدایت پر سیاست سے سبکدوشی اختیار نہیں کروں گی ۔ وکیل صفائی نے شیخ حسینہ کے حوالے سے یہ بات بتائی جو اپنے دور وزارت عظمیٰ 1996 ء تا 2001 ء کے دوران فضائیہ کے لئے خریدے گئے فائٹر جیٹ سے متعلق رشوت ستانی کے مقدمہ کی سماعت کے لئے میک شفٹ عدالت میں حاضر ہوئی تھیں ۔ سابق وزیر اعظم کے یہ ریمارکس ایسے وقت سامنے آئے ہیں جب ملک بھر میں اس سال انتخابات کے انعقاد کی قیاس آرائیاں زوروں پر ہیں اور اس بات کی بھی پیش قیاسی کی جا رہی ہے کہ شیخ حسینہ اور ان کی حریف بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کی سربراہ خالدہ ضیاء کو اپنی راہ لینا پڑے گا تاہم اخباری اطلاعات کے مطابق حسینہ نے قبل ازیں کہا کہ اگر انہیں انتخابات میں حصہ لینے سے نااہل قرار دیا جائے تب بھی ان کی پارٹی کی انتخابات میں حصہ لینا چاہئے ۔ خالدہ ضیاء نے عبوری حکومت کی جانب سے شروع کردہ مخالف رشوت مہم کے حصہ کے طور پر متعدد رشوت ستانی کے الزامات کا سامنا کرتے ہوئے جیل میں ہے اس دوران بنگلہ دیش عوامی لیگ سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کی رہائی کی اپیل کرتے ہوئے عبوری حکومت کے سربراہ کے دفتر پر 2.5 ملین افراد کے دستخطوں پر مشتمل ایک یاد داشت داخل کی ۔

No comments: