International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Tuesday, April 29, 2008

پاکستانی فوج کے امن دستے سونے کی سمگلنگ اور باغیوں کو ہتھیار فراہم کر نے میں ملوث نہیں تھے ۔ترجمان آئی ایس پی آر



راولپنڈی ۔ ترجمان آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستانی فوج کے امن دستے سونے کی سمگلنگ اور باغیوں کو ہتھیار فراہم کر نے میں ملوث نہیں تھے اور بی بی سی کی جانب سے لگائے گئے الزامات غیر مصدقہ اور منفی پروپیگنڈہ ہیں آئی ایس پی آر کے ترجمان نے بی بی سی کی ویب سائٹ پر کانگو میں متعین پاکستان فوج کے امن دستے کے حوالے سے شائع شدہ رپورٹ کی سختی سے تردید کی ہے ترجمان کے مطابق رپورٹ یہ تاثر دیتی ہے کہ سال 2005 میں اقوام متحدہ کے زیر انتظام کانگو میں متعین پاکستانی فوج کے امن دستے سونے کی اسمگلنگ اور باغیوں کو ہتھیار فراہم کر نے میں ملوث تھے ترجمان نے کہا کہ بی بی سی کی ابتدائی رپورٹ سے پہلے ہی اقوام متحدہ نے پاکستانی دستے پر لگائے گئے الزامات کی تحقیقات کا حکم دے دیا تھا اقوام متحدہ کے دفتر برائے اندرونی تحقیقات او آئی او ایس نے پاکستانی دستے پر لگائے گئے الزامات کو بے بنیاد قرار دے دیا تھا یاد رہے کہ اقوام متحدہ میں ایسے الزامات کی تحقیقات کے لئے ایک مضبو ط اور جامع نظام موجود ہے ان الزامات کی تحقیقات ایک سال سے زیادہ عرصے پر محیط تھیں اور بالآخر پاکستانی امن دستے پر لگائے الزامات بے بنیاد قرار دیا گیا آئی ایس پی آر کے ترجمان نے کہا کہ ہم اس سے قبل بھی کئی مواقع پر بی بی سی کی طرف سے لگائے گئے الزامات کی تردید کر چکے ہیں کیوں کہ یہ الزامات غیر مصدقہ گمراہ کن اور منفی پراپیگنڈے کی بنیاد پر لگائے گئے تھے انہی الزامات کو دوبارہ منظر عام پر لانے کی کوشش بی بی سی کے جانبدارانہ رویے کی عکاسی کرتی ہے لہذا ہم ان الزامات کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر رد کر نے کا حق محفوظ رکھتے ہیں ۔

No comments: