International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Tuesday, April 29, 2008
جسٹس افتخارکی مدت ملازمت میں کمی پر ایوان صدر ججوں کی بحالی میں حائل نہیں ہو گا
اسلام آباد : ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ معزول چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی مدت ملازمت کو کم کر کے فنکشنل نہ کرنے کی صورت میں ایوان صدر اعلیٰ عدلیہ کے باقی ججوں کی بحالی میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالے گا۔ صدارتی کیمپ کو اعتماد میں لینے کی غرض سے پیپلزپارٹی کے متحرک وزیر کی ایک اہم ترین صدارتی آئینی ماہر سے ملاقات میں انہیں یقین دہانی کرائی گئی کہ ججوں کی بحالی کی قرارداد میں تمام معزول جج صاحبان کو بحال کرنے کی خواہش کا اظہار کیا جائے گا۔ تاہم چیف جسٹس کو قرارداد میں بحالی کے باوجود فنکشنل نہیں کیا جائے گا۔چیف جسٹس عبدالحمید ڈوگر کو ان کے عہدے پر بدستور قائم رکھا جائے گا اور آئینی پیکج کے آنے تک ججوں کی بحالی سے متعلق ایگزیکٹو آرڈر جاری نہیں کیا جاسکے گا جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ چیف جسٹس آف پاکستان مسٹر جسٹس عبدالحمید ڈوگر کو ان کے عہدے پر برقرار رکھنے کے لئے ان سے سینئر معزول جج جسٹس جاوید اقبال کو ان سے جونیئر لینے پر غور و خوص جاری ہے۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment