International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Tuesday, April 29, 2008

ججوں کی بحالی پر دبئی مذاکرات ڈیڈ لاک کا شکار ،بات چیت آج پھر ہو نے کا امکان

دبئی : پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان ججز کی بحالی سے متعلق مذاکرات تعطل کا شکار ہو گئے۔ جیو کے مطابق مذاکرات ایک مرتبہ پھرڈیڈلاک کا شکار ہو گئے۔لیکن دونوں جماعتوں کے درمیان آج مزید بات چیت ہونے کا امکان ہے۔ جیو کے مطابق دبئی میں ہونے والے مذاکرات کے اختتام پر دونوں جماعتوں کے رہنما میڈیا سے بات چیت کئے بغیر روانہ ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے ججز کی بحالی کے لئے قرارداد قومی اسمبلی میں لانے کا فیصلہ کر لیا جبکہ آئینی پیکیج پر مسلم لیگ نواز اور پیپلز پارٹی کے درمیان اختلافات پیدا ہو گئے ہیں اور مسلم لیگ نواز کی طرف سے اعلان مری کے مطابق ججوں کی بحالی کے لئے قرارداد اسمبلی میں لانے پر اصرار جاری ہے۔ جیو کے مطابق مذاکرات کے اختتام پر آصف علی زرداری، میاں شہباز شریف اور دیگر رہنماؤں کو اپنی گاڑی میں لے کر خود ڈرائیو کرکے ہوٹل میں چھوڑنے کے لئے گئے وہاں پر جب میڈیا نے ان سے بات کرنے کی کوشش کی تو ان رہنماؤں نے بات کرنے سے انکار کردیا۔ جیو کے نمائندے کے مطابق میاں شہباز شریف کا چہرہ اترا ہوا اور تھکاوٹ کے اثرات نمایاں تھے جبکہ آصف علی زرداری کی باڈی لینگویج سے لگ رہا تھا کہ وہ لائٹ موڈ میں ہیں اور خوش نظر آ رہے تھے اس سے قبل جبکہ ڈنر کے وقت بھی مسلم لیگ کی قیادت کچھ دباؤ میں نظر آ رہی تھی جبکہ پیپلز پارٹی اگریسو نظر آر رہی تھی۔ ایک سوال پر جیو کے نمائندے نے کہا کہ میاں شہباز شریف جلدی میں دبئی پہنچے ہیں انہوں نے ویزا بھی یہاں آ کر لیا تھا اور اب تک ہونے والے مذاکرات بے نتیجہ ہیں میڈیا کے بار بار سوالات پر انہوں نے کہا کہ اس پر آج بات کی جائے گی۔ ذرائع نے بتایا کہ دونوں رہنماؤں میں آج پھر بات چیت کا امکان ہے۔ دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے ایڈیشنل سیکرٹری جعفراقبال نے کہا ہے کہ ججز کی بحالی کیلئے مسلم لیگ قومی اسمبلی میں قرارداد لاسکتی ہے۔ ڈیڈلاک کی صورت میں قومی اسمبلی کا اجلاس بھی بلانے کی درخواست کرسکتی ہے۔

No comments: