مدت مقرر کرنے کیلئے سیاسی جماعتوں ، وکلاء یا سول سوسائٹی نے نہیں کہا تھا
قوم سے کئے گئے وعدے کے مطابق ڈیڈ لائن سے پہلے معزول ججز کو بحال کیاجائے تحریک انصاف کے چیئرمین کی میڈیا سیل سے گفتگو
اسلام آباد ۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہاہے کہ حکومتی جماعتوں کے رہنماؤں نے عدلیہ کی بحالی کیلئے تیس دن کی مدت کا اعلان خود اپنی مرضی سے کیا تھا انہیں تیس دن کی مدت مقرر کرنے کیلئے سیاسی جماعتوں ، وکلاء یا سول سوسائٹی نے نہیں کہا تھا لہذا قوم سے کئے گئے اپنے وعدے کے مطابق انہیں چاہیے کہ دی گئی ڈیڈ لائن سے پہلے معزول ججز کو بحال کریں تحریک انصاف کے مرکزی دفتر میں میڈیا سیل سے گفتگو کرتے ہوئے قائد تحریک نے کہاکہ حکمران جماعتوں کو اپنے عہد کا پاس کرتے ہوئے فوراً تمام معزول ججز کو بحال کرنا چاہیے انہو ںنے اس بات پر زور دیا کہ بتائے گئے تیس دنوں میں ہی ججز کو بحال کیا جائے ہم نے وسیع تر قومی مفاد میں عدلیہ کی آزادی اور ججز کی بحالی کیلئے آواز اٹھائی ہے اور اصولی موقف کے مطابق انتخابات کا بائیکاٹ کیا ہے ہم اپنے موقف پر قائم ہیں اور عدلیہ کی آزادی اور بحالی کی تحریک میں عوام کے ساتھ ہیں اور کسی بھی موقع پر انہیں اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔

No comments:
Post a Comment