International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Tuesday, April 29, 2008

آئندہ دو روز میں عدلیہ بحال ہو جائے گی، جاوید ہاشمی

ملتان: مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ حکومت پہلے روز جج بحال کردیتی تو ایسے حالات پیدا نہ ہوتے، لگتا ہے اب بھی بندوق کی حکومت ہے، عوام کا حافظہ کمزور نہیں، سیاسی قیادت کو اپنے وعدے پورا کرنا ہوں گے ، ججز کی بحالی کیلئے وزارتوں کی قربانی دینے کیلئے تیار ہیں اس موٴقف پرنواز شریف مجھ سے ایک ہزار دگنا زیادہ طاقت سے قائم ہیں، صدر پرویز کو عوامی مینڈیٹ تسلیم کرتے ہوئے اب استعفیٰ دیدینا چاہئے، وہ گزشتہ روز یہاں تقریبات اور پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے، صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئندہ دو روز میں عدلیہ بحال ہو جائے گی، ججوں کی بحالی اورجمہوریت لازم و ملزوم ہیں،یہ مخصوص ججوں کی بحالی کی تحریک نہیں ہے، فرد واحد کے حکم پر پوری عدلیہ کو گھر بھیج دیا گیا، اگر پارلیمنٹ نے فرد واحد کے اس فیصلہ کو تبدیل نہ کیا تو عوام کا پارلیمنٹ سے اعتماد اٹھ جائے گا، مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ بینظیر بھٹو نے خود کہا تھا کہ وہ عدلیہ کی بحالی کا پرچم لہرائیں گی۔قومی قیادت کا فرض ہے کہ وہ قوم سے کئے ہوئے وعدوں پر عمل درآمد کروائیں، عدلیہ کی بحالی سے محترمہ بینظیر بھٹو کی روح کو سکون ملے گا۔

No comments: