International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Tuesday, April 29, 2008

ایم کیو ایم والے ملاقات کرنا چاہتے ہیں تو خوش آمدید کہیں گے،نواز شریف

ا
لاہور: مسلم لیگ کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ مجھے ججوں کی بحالی میں تاخیر پر قائل کردیا جائے تو بحالی میں معمولی توسیع پر غور کیا جاسکتا ہے 58ٹو بی استعمال کرنے کا کوئی جواز نہیں ہے سربجیت سنگھ کو مشروط طور پر رہا کیا جائے،انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم ایک سیاسی قوت ہے تاہم ہمیں بارہ مئی کے حوالے سے تحفظات ہیں ایم کیو ایم والے اگر ہم سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں تو ہم انہیں خوش آمدید کہیں گے۔انہوں نے کہا کہ مخلوط حکومت کو صرف ایوان صدر سے خطرہ ہے،انہوں نے واضح کیا کہ ججوں کی بحالی میں کامیاب ہوئے تو مزید امتحانات میں بھی سرخرو ہونگے،انہوں نے کہا کہ اگر بجلی کا بحران 24ماہ میں بھی حل ہو جائے تو بڑی بات ہو گی۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ 58ٹو بی استعمال کرنے اور اسمبلی کو تحلیل کرنے کا کوئی جواز نہیں ہے انہوں نے کہا کہ ہم ہر صورت اعلان مری کے مطابق ججوں کوبحال کرنا چاہتے ہیں تاہم ملک میں مخلوط حکومت ہے اور اگر ججوں کی بحالی کی ڈیڈ لائن کودو چار دن آگے بڑھانے پر قائل کیا جائے تو ہم ڈیڈ لائن کی توسیع پر غورکرسکتے ہیں ہم قوم کو بھی قائل کرنے کی کوشش کرینگے سربجیت سنگھ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ بھارت میں قید پاکستانیوں کی رہائی کو سربجیت سنگھ کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کرنے سے مشروط کیا جائے۔

No comments: