International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Thursday, May 1, 2008
ججوں کی بحالی سے انحراف کر نے والی جماعت قو می مجر م ہو گی ،قاضی حسین ،12 مئی کو یوم سیاہ منانے اعلان
لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان قاضی حسین احمد نے کہاہے کہ ایم کیو ایم فاشسٹ تنظیم ہے، اسے شریک اقتدار کرنا لندن اے پی سی کے معاہدے کی خلاف ورزی اور ایم کیو ایم کے غنڈوں کے ہاتھوں قتل ہونیوالے بے گناہ لوگوں کے خون سے غداری ہے، ججوں کی بحالی کیلئے دو ہفتے کی مہلت دینے کو تیار ہیں، ججز کی بحالی میں دو ہفتے تاخیر ہوجائے تو اس میں کوئی ہرج نہیں، امریکا اور اس کے آلہ کار جمہوری حکومت کیخلاف سازشیں کر رہے ہیں، لاپتہ افراد کے بارے میں انسانی حقوق کی تنظیموں سے ملکر صوبائی دارالحکومتوں میں سمینارز کا انعقاد کر یں گے، جماعت اسلامی 12 مئی کے سانحہ کی یاد میں پورے ملک میں یوم سیاہ منائے گی، پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین ذاتی رنجش چھوڑ کر ججوں کو بحال کرائیں، ججوں کی بحالی سے انحراف کرنے والی جماعت قومی مجرم ہوگی، ہم نہیں چاہتے کہ حکمران اتحاد ٹوٹ جائے، موجودہ صورتحال پر غور کیلئے 14 مئی کو اے پی ڈی ایم اور 17 تا 19 مئی کو جماعت اسلامی کی مرکزی مجلس شورٰی کا اجلاس بلایا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز منصورہ میں مرکزی قیادت کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ یورپی یونین نے ایم کیو ایم کی انتخابات میں دھاندلی اور غنڈہ گردی پر مہر تصدیق ثبت کر دی ہے لہٰذا اس کے دھاندلی سے حاصل کردہ مینڈیٹ کی کوئی حیثیت نہیں۔ قاضی حسین احمد نے کہاکہ حکمران اتحاد ججوں کی بحالی کا پابند ہے، پوری دنیاکے سامنے تحریر ی معاہدہ کیا گیا کہ وفاقی حکومت کے قیام کے 30 دنوں کے اندر ججوں کو بحال کیا جائے گا، اب حکمران لیت و لعل کر رہے ہیں ۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment