International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Thursday, May 1, 2008
سند ھ ہائیکورٹ نے مقر وض تاجر کی درخواست پر5 بینکوں کے صدور طلب کر لیا
کراچی: سندھ ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس سید محمود عالم رضوی اور مسٹر جسٹس ڈاکٹر قمرالدین بوہرہ پر مشتمل ڈویژن بنچ نے 5/ بینکوں کے خلاف مصنوعی زیورات کے تاجر انوار محمود کی درخواست پر پانچ بینکوں کے صدور، ڈپٹی اٹارنی جنرل، آئی جی سندھ کو 9/مئی کو طلب کرلیا ہے اور اسٹیٹ بینک کو حکم دیاہے کہ ایک کروڑ سے زائد قرضے معاف کرانے والے افراد کی فہرست عدالت میں پیش کی جائے۔ تاجر نے اپنی درخواست میں یہ موقف اختیار کیا تھا کہ اس نے پانچ تجارتی بینکوں سے کریڈٹ کارڈ حاصل کئے پرنسپل اماؤنٹ ادا کردیا سود در سود لگا کر اماؤنٹ بڑھ گیا جس مکان میں وہ رہتا تھا قرض اد اکر نے کی وجہ سے وہ اسے فروخت کرنے پر مجبور ہوگیا اس کے چھ بچے اور بیوہ والدہ ہیں بینکوں کے ریکوری افسران دھمکیاں دے رہے ہیں جس کی وجہ سے گھر کے افراد کا زندگی گزارنا مشکل ہوگیا ہے بینک کے افسران کو غیر قانونی کارروائی سے روکا جائے اور اس کے خاندان کو تحفظ فراہم کیا جائے۔ عدالت نے قرض لینے والوں اور قرضے معاف کرا نے والوں کی فہرست طلب کرلی ہے۔ درخواست گزار نے سندھ ہائیکورٹ بار کے صدر رشید اے رضوی سے اپیل کی تھی ان کی قانونی مدد کی جائے انہوں نے یہ درخواست تیار کرائی۔درخواست گزار کی پیروی حیدر امام رضوی، تماس رشید ایڈووکیٹس نے کی۔ جن بینکوں کے صدور کو طلب کیا ہے ان میں حبیب بینک، نب بینک، اے بی این امرو، چارٹرڈ اسٹینڈرڈ اور عسکری بینک شامل ہیں۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment