International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Thursday, May 1, 2008

آرمی چیف فوجی سیاستدانوں کو بلوچستان کے بارے میں بریفنگ دینگے

اسلام آباد : بلوچستان کے بارے میں پیپلز پارٹی کی خصوصی کمیٹی کا بلوچستان کے مسلم لیگی سینیٹروں سے رابطہ ہوا ہے۔ بدھ کو اس ضمن میں پیپلز پارٹی کے رہنما اور آصف علی زرداری کی سربراہی میں قائم بلوچستان کمیٹی کے رکن سینیٹر بابر اعوان نے پارلیمنٹ ہاؤس میں بلوچستان سے مسلم لیگ (قائداعظم) کے آٹھ سینیٹروں سے ملاقات کی، جس میں بلوچستان کے بارے میں مجوزہ اصلاحاتی پیکج پر بات چیت کی گئی۔ مسلم لیگی سینیٹروں نے پیپلز پارٹی کو مشورہ دیا ہے کہ مجوزہ اصلاحاتی پیکج میں مشاہد حسین کمیٹی سے استفادہ لیا جائے۔ سینیٹر بابر اعوان بلوچستان کے مسلم لیگی سینیٹروں سے جلد ہی دوبارہ ملاقات کریں گے تاکہ وہ صوبے کے مسائل حل کرنے کے سلسلے میں تبادلہٴ خیال کر سکیں۔ علاوہ ازیں ذرائع نے بتایا ہے کہ فوج کی اعلیٰ قیادت نے بھی بلوچستان کے بارے میں سیاستدانوں کو بریفنگ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی سیاستدانوں کو جی ایچ کیو میں اسی طرح بریفنگ دیں گے جس طرح دہشت گردی کے خلاف جنگ کے ضمن میں انہوں نے پی ایم ہاؤس میں بریفنگ دی تھی۔

No comments: