International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Thursday, May 1, 2008
سینیٹ :لوڈ شیڈنگ اور مکانوں کی آؤٹ آف ٹر ن الاٹمنٹوں پر ارکان کا شد ید احتجاج
اسلام آباد : سینٹ میں بدھ کے روز وقفہ سوالات کے دوران ممبران نے بجلی کی لوڈشیڈنگ اور سرکاری مکانوں کی آؤٹ آف ٹرن الاٹمنٹ پر شدید احتجاج کیا اور زیادہ وقت ان دونوں ایشوز پر بحث میں لگ گیا جبکہ وقفہ سوالات نے غیرمعمولی طوالت اختیار کر لی۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین محمدمیاں سومرو نے کی۔بلوچستان کے سینیٹرز نے صوبے میں کم درجے کی آسامیوں پر بھرتیوں پر عائد پابندی ختم کرنے کا مطالبہ کیا، ثناء نیوز اور این این آئی کے مطابق سینیٹ کے جاری اجلاس میں 12 مئی تک توسیع کر دی گئی ہے۔ پہلے کے نظام الاوقات کے مطابق اسے 9 مئی کو ملتوی ہونا تھا۔ صاحبزادہ خالد جان کے سوال پر وفاقی وزیر برائے پانی و بجلی راجہ پرویز اشرف نے ایوان کو بتایا کہ صوبہ سرحد میں بجلی کی پیداوار 17272 ایم کے ڈبلیو ایچ ہے جبکہ 11918 ایم کے ڈبلیو ایچ صرف ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کی پیداواری لاگت اوسطاً 6روپے 12پیسے ہے۔پری گل آغا نے کہا کہ بلوچستان میں بارہ بارہ گھنٹے لوڈشیڈنگ سے بچوں کی پڑھائی متاثر ہو رہی ہے۔ سنیٹر سیمیں صدیقی نے کہا کہ کراچی میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ لائن لاسز کم کئے جائیں۔ سنیٹر ہارون اختر نے کہا کہ حکومت کیا معجزہ کریگی کہ بجلی کی پیداوار بڑھ جائے۔ جاوید علی شاہ نے کہا کہ ملتان میں 18گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے۔ و صاحبزادہ خالد جان کے سوال پر وزیر پٹرولیم خواجہ آصف کی جگہ سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر پانی و بجلی راجہ پرویز اشرف نے بتایا کہ حکومت نے ہائیڈرو کاربن کی تلاش اور پیداوار کیلئے صوبہ سرحد میں 9لائسنسں دیئے گئے ہیں۔ ڈاکٹر محمد اسمٰعیل بلیدی کے سوال پر وزیر ہاؤسنگ و تعمیرات حاجی رحمت اللہ کاکڑ نے کہا کہ اسلام آباد سے باہر متعین آٹھ افسر اسٹیٹ آفس کے مکانوں میں رہائش پذیر ہیں اور انکے ذمے 14لاکھ 34ہزار روپے کے واجبات ہیں،سنیٹر انور بیگ نے کہا کہ اسٹیٹ افسر شیرافضل گریڈ 19 کے افسر ہیں اور انہیں چار کیٹگری اوپر گریڈ22 کا مکان الاٹ کیا گیا ہے۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment