International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Thursday, May 1, 2008
شجاعت کی صدر پرویز سے ملاقات ججوں کی بحالی کے آئینی پیکیج پر گفتگو
لاہور : پاکستان مسلم لیگ (ق) کے مرکزی صدر چوہدری شجاعت حسین نے بدھ کو صدر پرویز سے ملاقات کی اور ان سے مختلف قومی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ چوہدری شجاعت حسین نے قومی مفاہمت کے سلسلے میں صدر پرویز کے کردار کی تعریف کی اور کہا کہ تصادم اور محاذ آرائی سے مسائل حل نہیں ہوتے اپوزیشن وسیع تر قومی مفاہمت کے ایجنڈے کی حمایت کرتی ہے۔ ذرائع کے مطابق صدر پرویز مشرف نے کہا کہ جمہوریت اور جمہوری اداروں کے استحکام کیلئے سیاسی حکومت کو مکمل تعاون فراہم کرتے رہیں گے۔ صدر پرویز سے چوہدری شجاعت کی ملاقات کے دوران پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) کی قیادت میں ہونے والے مذاکرات کی روشنی میں سیاسی صورت حال اور ججوں کی بحالی کے آئینی پیکیج بھی زیر بحث آیا۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment