International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Thursday, May 1, 2008

محنت کش طبقے کے مسائل کو حل کرنے کیلئے کوشاں ہیں،صدر،وزیراعظم

اسلام آباد: صدر پرویز مشرف اور وزیر اعظم نے یوم مئی کے موقع پر کہا ہے کہ حکومت موثر پالیسیوں کے ذریعے محنت کش طبقے کے مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں ہے، امید ہے کہ مزدور برادری قوم کی ترقی و خوشحالی کیلئے اپنا کردار جاری رکھے گی کیونکہ انہوں نے ہمیشہ ملکی مفاد کو ترجیح دی ہے۔ صدر نے کہا کہ ہم آج دنیا کے ہمراہ یوم مئی منا رہے ہیں جو مزدوروں کے بنیادی حقوق کے حصول کیلئے جوش و ولولہ پیدا کرتا ہے، جدید دنیا کے معیار اور اصول نہ صرف مزدور کی عظمت پر زور دیتے ہیں بلکہ مذہب اسلام معاشرے میں مزدور کو اس کا جائز مقام دینے پر زیادہ زور دیتا ہے۔ صدر نے کہا کہ حکومت ان مسائل سے بخوبی آگاہ ہے اور موثر پالیسیوں کے ذریعے ان پر قابو پانے کے لیے کوشاں ہے گو کہ ہمیں کافی شعبوں میں کامیابی حاصل ہوئی ہے لیکن ابھی مزید بہتری کیلئے بہت کچھ کرنا ہے، ہمیں مطلوبہ معیار کے حصول کیلئے ابھی ایک طویل سفر طے کرنا ہے، لاتعداد چیلنجوں کا سامنا ہے لیکن ہمیں حوصلہ نہیں ہارنا اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی کوشش جاری رکھنی ہے۔

No comments: