International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Thursday, May 1, 2008
آپ صرف پیپلز پارٹی کے نہیں بلکہ ہمارے بھی وزیراعلیٰ ہیں، الطاف حسین
لندن: متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین اور سندھ کے وزیراعلیٰ سید قائم علی شاہ کے درمیان ٹیلیفون پر گفتگو ہوئی اور دونوں نے ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کے درمیان ہونے والے مذاکرات کی کامیابی اور دونوں جماعتوں کے اعلان پر ایک دوسرے کو مبارکباد پیش کی۔ وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے الطاف حسین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دونوں جماعتوں کا اتحاد ملک خصوصاً سندھ کیلئے خوش آئند ہے، ہمارے دل ایک ہیں اور ہم سندھ کے عوام کے مسائل کے حل اور سندھ کے حقوق کیلئے مل کر کام کریں گے۔ الطاف حسین نے بھی دونوں جماعتوں کے اتحاد پر سید قائم علی شاہ کو مبارکباد پیش کی۔ الطاف حسین نے کہا کہ انشاء اللہ ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی جمہوریت کے استحکام، سندھ کی ترقی و خوشحالی، عوام کے مسائل کے حل اور سندھ کے حقوق کے حصول کیلئے مل کر کام کریں گے۔ انہوں نے دونوں جماعتوں کے درمیان اتحاد کے سلسلے میں کوششیں کرنے پر وزیراعلیٰ سندھ کو خصوصی خراج تحسین پیش کیا اور ان سے کہا کہ آپ صرف پیپلز پارٹی کے نہیں بلکہ ہمارے بھی وزیراعلیٰ ہیں اور آپ کو ہمارا بھرپور ساتھ اور بھرپور تعاون حاصل رہے گا۔ انہوں نے کہا ہم ایک ہیں اور کوئی بھی جمہوری حکومت کے خلاف سازش نہیں کر سکے گا اور اگر کسی نے حکومت کے خلاف سازش کی تو ہم مل کر اس سازش کو ناکام بنائیں گے۔ الطاف حسین نے دونوں جماعتوں کے اتحاد پر پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور ان کے رفقاء کو بھی مبارکباد پیش کی۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment