International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Thursday, May 1, 2008
وفاقی پبلک سروس کمیشن نے کم میرٹ والے امیدواروں کو اعلیٰ گروپ دیدیئے
اسلام آباد: وفاقی پبلک سروس کمیشن نے اس بار انوکھی مشق کرتے ہوئے گذشتہ سال سی ایس ایس کے امتحان میں کامیاب قرار دیئے جانے والے کم میرٹ والے امیدواروں کو مختلف اعلیٰ گروپ الاٹ کر دیئے ہیں۔ باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پولیس سروسز میں ایسے امیدوار کو شامل کیا گیا جو سندھ اور بلوچستان دیہی علاقے میں آخری نمبر پر آیا تھا جبکہ مستحق امیدواروں کو ان کے حق سے محروم رکھا گیا جس پر بہت سے افراد کی بھنویں تنی ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ چیئرمین جو ایک ریٹائرڈ جنرل ہیں، نے میرٹ کی بنیاد پر گروپ ایلوکیشن کو ایک طرف رکھتے ہوئے اپنے صوابدیدی اختیارات کا استعمال کیا اور کم میرٹ والے امیدواروں کو اعلیٰ گروپ دے دیئے گئے۔ مستحق امیدواروں پر بڑا اعتراض ان کی گروپ کے لئے موزونیت نہ ہونا قرار دیا گیا جبکہ ماضی میں ایسا کبھی نہیں ہوا اور سروس گروپس میرٹ اور ترجیح کی بنیاد پر الاٹ کئے جاتے تھے۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment