International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Thursday, May 1, 2008

خیبر ایجنسی میں خود کش دھما کہ ، ١٠ افراد جاں بحق ہو گئے

پشاور ۔ خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ میں مذہبی تنظیم امر بالمعروف و نہی المنکر کے دفتر میں خود کش دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں کم از کم 10 افراد ہلاک اور 23 شدید زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں میں سے بعض کی حالت نازک ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے ۔ تفصیلات کے مطابق آج جمعرات کی صبح دفتر کے باہر تنظیم کے کارکن جمع تھے کہ ایک خود کش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں حملہ آور ہلاک ہو گیا ۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکہ میں 10 افراد ہلاک ہوئے جبکہ جبکہ 23 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں جن میں سے پانچ کی حالت تشویشناک ہے ۔ زخمیوں کو پشاور منتقل کر دیاگیا ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے ۔ تنظیم کے ترجمان کے مطابق خود کش حملہ آور کا ہدف تنظیم کے امیر حاجی نامدار تھے لیکن وہ اس حملے میں محفوظ رہے ۔ ترجمان کے مطابق حملہ آور کی عمر 17 سے 18 سال کے درمیان تھی زخمیوں کو پشاور کے ہسپتال منتقل کر دیاگیا

No comments: