International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Thursday, May 1, 2008
غیر یقینی حالات کے باعث 60معزول ججوں کی معاشی حالت ابتر ہوگئی
اسلام آباد: ایسے وقت میں جب پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) دبئی میں ججوں کے مسئلے پر ایک دوسرے سے الجھی ہوئی ہیں کوئی بھی ان برسر پیکار 60ججوں کی ابتر معاشی حالت کی بات نہیں کر رہا جنہوں نے خود کو اپنے بچوں سمیت محبوس رکھنے کو ترجیح دی بجائے اس کے کہ وہ مشرف کے آگے جھکیں ، کیونکہ اب اطلاعات آنے لگی ہیں کہ ان میں سے بیشتر کو فکر لاحق ہے کہ اپنے گھر کا خرچہ کیسے چلائیں ان میں کسی کو گزشتہ چھ ماہ سے تنخو اہ نہیں ملی ۔ ایک سینئر قانون دان نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ حکمران اتحاد لگتا ہے نہ تو عدلیہ کی بحالی میں مخلص ہیں نہ ہی مشرف سے 3نومبر کو پی سی او کے تحت حلف نہ اٹھانے والے ججوں سے ،ہائی کورٹ کے ایک معزول جج نے وکلاء کے سینئر لیڈر سے کہا ” جج صاحبان بھی انسان ہیں انہوں نے بھی اپنے خاندانوں کی کفالت کرنی ہے “انہوں نے سوال کیا اتحاد ی رہنما ہمارے صبر کو آزما رہے ہیں براہ کرم مجھے اصل صورتحال بتائیں ، اگر بحالی ناممکن ہے تو مجھے اپنے خاندان کی کفالت کے لئے کوئی ملازمت کرنے کے بارے میں سوچنا چاہئے ۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment