International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Thursday, May 1, 2008

بینظیرکا قتل عالمی سازش ، زرداری کے انٹرویو سے رپورٹس کو تقویت ملی

اسلام آباد : آصف علی زرداری کے حالیہ بیان سے ان رپورٹس کو مزید تقویت ملی ہے جنکی ر و سے کہا جاتا ہے کہ دومرتبہ پاکستان کی منتخب وزیر اعظم رہنے والی رہنما بینظیر بھٹو کے قتل میں بین الاقوامی کھلاڑی ملوث تھے شاہد مسعود سے گفتگو کے دوران زرداری نے بی بی کی شہادت کی تحقیقات اقوام متحدہ سے کرانے کے اپنے مطالبے کا دفاع کیا، اس موقع پر انہوں نے اس شک کا اظہار بھی کیا کہ بینظیر کے قتل میں بعض ایسی غیر ملکی قوتیں ملوث ہوسکتی ہیں جو پاکستان کی ٹوٹ پھوٹ(بالقنائزیشن) کی خواہاں ہیں۔پیپلزپارٹی کے شریک چےئر مین نے کہا کہ وہ ٹریگر پر انگلی دبانے والے کو پھانسی گھاٹ پر بھیجنے میں دلچسپی رکھنے کے بجائے ان بیرونی قوتوں کا چہرہ بے نقاب کرنے کے خواہاں ہیں جو کہ پاکستان کو ٹکڑے ٹکڑے کرنے کی خواہاں ہیں ، پروگرام کے میزبان ڈاکٹر شاہد مسعود کے زور دینے کے باوجود انہوں نے اس مشکوک عالمی قوت کا نام نہیں لیا تاہم انہوں نے اتنا کہا کہ خود گزشتہ حکومت نے اس سلسلے میں بین الاقوامی تنظیم القاعدہ کا نام لیا تھا۔انہوں نے اشارہ دیا کہ ملک کی اسٹیبلشمنٹ میں بھی کوئی تو تھا جو کہ بینظیر کے قتل میں ملوث تھا۔آصف علی زرداری کے بیان نے پہلے سے موجود ان سوالات کو مزید آگے بڑھایا ہے جن کی رو سے بی بی کے قتل کا ایک عالمی سازش کا شاخسانہ ہے اور اسکا مقصدر پاکستان کو غیر مستحکم اور ایٹمی صلاحیت سے محروم کرنا ہے۔گزشتہ حکومت نے انٹیلی جنس ایجنسیوں کی ریکارڈ کی ہوئی گفتگو کی بنیاد پر اگرچہ اس کی ذمہ داری بیت اللہ محسود اور القاعدہ پر عائد کی تھی تاہم پاکستان پیپلزپارٹی نے اس وقت بھی وزارت داخلہ کے موقف کو مسترد کر دیا تھا۔زرداری نے یہ وضاحت نہیں کی کہ اگر پاکستان کی توڑ پھوڑ کی خواہاں القاعدہ نہیں تو پھر یہ کون ہے۔دوماہ قبل انہوں نے گارجین اخبار کو دیئے گئے اپنے انٹرویو میں کہا تھا کہ بی بی کے قتل کا الزام القاعدہ پر عائد کرکے حکومت معاملے کا پتہ ہی صاف کرنا چاہتی ہے۔

No comments: