International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Thursday, May 1, 2008
مسلم لیگ (ن)اور پیپلز پارٹی میں معزول ججوں کو قرارداد کے ذریعے بحال کرنے پر اتفاق؟
اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی نے دبئی میں ہونے والے طویل مذاکرا ت کے دور ان ججز کو قرار داد کے ذریعے بحال کر نے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ رات دیر سے معلوم ہونے والی اطلاعات کے حوالے سے ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ دونوں جماعتوں نے معزول ججوں کو ایک قرار داد اور ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے بحال کرنے پر مکمل اتفاق کرلیا ہے تاہم اس قرار داد کیلئے وقت کا تعین مقرر نہیں کیا گیا ۔دونوں جماعتوں کے درمیان اس ایشو پر اختلافات ختم ہو گئے ہیں۔ دونوں جماعتوں کے درمیان اس بات پر بھی اتفاق ہوا ہے کہ آئینی پیکج کے ذریعے ججز کو بحال کرنے کا مطلب پرویز مشرف کے 3 نومبر کے اقدامات کو تسلیم کرنا ہوگا اور اگر ججز کو قرار داد کے ذریعے بحال کیا جاتا تو 3 نومبر کے اقدامات آئین کا حصہ نہیں ہونگے۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کی طرف سے عمر اور ججز کی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے مطالبات پر مسلم لیگ (ن)نے نرم رویہ اختیار کیا ہے ۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment