International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Thursday, May 1, 2008

پارلیمنٹ کہے تو پٹرولیم کی قیمتوں میں اضافہ واپس ہو سکتا ہے،وزیر خزانہ

اسلام آباد : وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ملک میں مٹی کے تیل کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہو گا جبکہ ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں میں زیادہ اضافہ نہیں ہو گا اگر اسی طرح سبسڈی دی جاتی رہی تو ترقیاتی کام شدید متاثر ہوں گے گزشتہ روز سینٹ میں نکتہ اعتراض کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اشیاء ضروریہ اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتو ں میں وزارت خزانہ اضافہ نہیں کرتی بلکہ اوگرا اس کو پہلے از خود بڑھا دیتی تھیں ۔ انہوں نے بتایا کہ ماضی کی طرح حکومت کی جانب سے ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے سے اب شدید مسائل پیدا ہو رہے ہیں اس وقت وزارت پانی و بجلی 134 ارب روپے مانگ رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس وقت روزانہ چار سو ملین روپے مالیت کی سبسڈی پٹرولیم مصنوعات پر دی جا رہی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ اگر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کیاگیا تو ترقیاتی عمل متاثر کرنا پڑے گا اور رواں مالی سال کے جب ترقیاتی اعداد و شمار آئیں گے تو پتہ چلے گا کہ ترقیاتی اخراجات کم ہوئے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کرنا پڑے گاتاہم اتنا زیادہ اضافہ نہیں کرنا پڑے گا۔ انہوں نے ایوان کو یقین دہانی کرائی کہ مٹی کے تیل کی قیمتوں میں اضافے کی وزارت خزانہ نے پہلے بھی مخالفت کر کے رکوائی تھی اور اب بھی مٹی کے تیل کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہو گا کیونکہ مٹی کا تیل ملک کا عام اور غریب طبقہ استعمال کرتا ہے ۔ جسے مزید مہنگا نہیں کیا جائے گا۔

No comments: