International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Thursday, May 1, 2008

ڈنمارک مےں توہےن آمےز خاکوں کے مجرم کو واصل جہنم کرنے والے غازی عامر چیمہ کی برسی پر عالمی تنظےم اہلسنت کے زےراہتمام ساروکی مےں کل پاکستان ناموس رسالت


گجرات وزےرآباد: ڈنمارک مےں توہےن آمےز خاکوں کے مجرم کو واصل جہنم کرنے والے غازی عامر چیمہ شہید کی دوسری برسی کے موقع پر عالمی تنظےم اہلسنت کے زےراہتمام کل پاکستان ناموس رسالت کانفرنس ساروکی چےمہ مےں منعقد ہوئی جس میں چاروں صوبوں اور آزادکشمےر سے سینکڑوں علماءو مشائخ واہم شخصےات اور ہزاروں کی تعداد مےں عوام الناس نے شرکت کی کانفرنس کی صدارت مجاہد ملت پیر محمد افضل قادری مرکزی امیر عالمی تنظیم اہلسنّت کی جبکہ ملک بھر سے آے ہوئے علماءومشائخ اور سےاسی وسماجی شخصےات نے خطاب کرتے ہوئے غازی عامر چےمہ شہےد کو خراج تحسےن پےش کےا اور کہا کہ انہوں حرمت رسول کےلئے اپنی جان تک قربان کردی لوگ اپنے بدلے لےتے ہےں لےکن غازی عامر چےمہ شہےد نے حبےب خدا حضرت محمد مصطفی کا بدلہ لےا ہے۔ امےر عالمی تنظےم اہلسنت پیر محمد افضل قادری نے خطبہ صدارت دےتے ہوئے کہا کہ ڈنمارک اور دیگر ممالک میں دشمنان اسلام نے ایک بار پھر حبیب خدا حضور سید المرسلین کے گستاخانہ خاکے شائع کرکے دنیا بھر کے ڈیڑھ ارب مسلمانوں کے دینی جذبات کو شدید مجروح کیا ہے ان گستاخانِ رسول اور انکے سرپرستوں کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ مسلم دنیا کے حکمران غیرت دینی کا مظاہرہ کریں اور گستاخی رسول کے مسئلہ کو عالم اسلام کا سب سے بڑا مسئلہ قرار دے کر مدینہ منورہ میں مسجد نبوی شریف میں اسلامی ممالک کا سربراہی اجلاس کرکے گستاخانہ خاکوں کے ذمہ داران کے خلاف ”اعلان جہاد“ کریں اور اگر مسلم حکمرانوں نے گستاخی رسول کے انسداد کے لیے غیرت ملی کا مظاہرہ نہ کیا اور اقوام عالم نے بھی ان شیطانوں کے خلاف موثر اقدامات نہ اٹھائے تو دنیا بھر میں غلامانِ نبی غازی علم الدین شہید، غازی عامر چیمہ شہید اور غازی ثاقب شکیل کا راستہ اختیار کریں گے اور تحفظ ناموس رسالت کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ کانفرنس کے ہزاروں شرکاءنے اس موقع پر عہد کےا کہ وہ وہ حضور سرور کائنات کی عزت و حرمت کے تحفظ کے لیے اپنی جانیں اور اولادیں قربان کردیں گے اس موقع پر عوام و خواص نے کھڑے ہوکر بڑے جذباتی انداز میں ”ہماری آن ہماری جان گنبد خضریٰ پہ قربان“ کے نعرے لگائے۔ عالمی تنظیم اہلسنّت کے مرکزی ناظم اعلیٰ صاحبزادہ محمد ضیاءاللہ رضوی نے بتایا کہ عالمی تنظیم اہلسنّت نے غازی عامر چیمہ شہید اور دیگر غازیان اسلام کو مستقل طور پر خراج تحسین پیش کرنے کے لیے غازی صاحب کے مزار اقدس کے ساتھ اراضی خرید کر دنیا بھر میں ایک منفرد ادارہ ”ناموس رسالت کمپلیکس“ قائم کردیا ہے جس میں جامع مسجد غازی عامر چیمہ شہید، دینی درسگاہ جامعہ غازی علم الدین شہید، غازی اللہ دتا شہید کنجاہی ڈسپنسری، غازی ثاقب شکیل لائبریری، باب صدر صدام حسین شہید اور دیگر متعدد غازیان اسلام کے نام پر یادگاریں زیرتعمیر ہیں۔ کانفرنس مےں عالمی تنظےم اہلسنت نے کھاریاں کے سابق پولیس کانسٹیبل ثاقب شکیل جنہوں نے چند ماہ قبل کھاریاں تھانہ کی حوالات میں دوران ڈیوٹی گستاخی رسول کے ایک ملزم کو گولی مار کے واصل جہنم کردیا تھا کو ”نشان خالد بن ولید“ ایک تلوار کی صورت میں پیش کیا۔ سےد شبےر حسےن شاہ حافظ آبادی اور مفتی عبد الشکور ہزاروی نے اپنے خطاب مےں مطالبہ کےا وطن عزیز پاکستان میں نظام مصطفی کا فی الفور نفاذ کےا جائے اور عریانی و فحاشی کے خاتمے کےلے اقدامات اٹھائے جائےں۔ سےد شاہد حسےن گردےزی نے اپنی تقرےر مےں مطالبہ کےا کہ محسن ملت ڈاکٹر عبدالقدیر کو فورا رہا کےا جائے۔ پےر سےد ےوسف شاہ نے ایک قرارداد کے ذریعے کمر توڑ مہنگائی کو ختم کرنے کیلئے حکمرانوں سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ لوٹ کھسوٹ بند کریں اور خلفاءراشدین کی طرح سادہ زندگی اپنائیں اور اپنے محلات اور جاگیریں خیرات کریں۔

No comments: